مغربی کنارہ – مرکزاطلاعات فلسطین
منگل کے روز شمالی مغربی کنارے میں ایریل بستی کے قریب قابض اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک فلسطینی خاتون شہید ہو گئی۔
قابض فوج نے سلفیت کے مغرب میں حارث چوراہے کے قریب ایک فلسطینی لڑکی پر فائرنگ کی۔
ایک ویڈیو کلپ میں فلسطینی خاتون کو زمین پر لیٹی ہوئی دکھائی دے رہی ہے، جسے کئی قابض فوجیوں نے گھیر رکھا ہے۔
وزارت صحت نے سلفیت کے قریب اسرائیلی قابض فوج کی فائرنگ سے فلسطینی 30 سالہ آمنہ ابراہیم محمد یعقوب کی شہادت کا اعلان کیا۔
قابض اسرائیلی فوج اور آباد کاروں نے مارچ 2025 کے دوران مغربی کنارے میں فلسطینیوں اور ان کی املاک کے خلاف انسانی حقوق اور بین الاقوامی انسانی قانون کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری رکھا، جن میں قتل، سرکاری اور نجی املاک کی تباہی، گرفتاریاں، دھمکیاں اور دیگر جرائم اور خلاف ورزیاں شامل ہیں۔
مرکزاطلاعات فلسطین ’معطیٰ‘نے گذشتہ مارچ کے دوران 7379 خلاف ورزیوں کی نشاندہی کی جس میں مغربی کنارے اور القدس میں 19 شہری شہید ہوئے۔ قابض فوج اور اس کے آباد کاروں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والوں کی تعداد 211 تک پہنچ گئی۔