چهارشنبه 30/آوریل/2025

ہم اسرائیلی جارحیت کو روکنے کی کسی بھی مثبت اور تعمیری تجویز کا خیرمقدم کریں گے: حماس

پیر 7-اپریل-2025

غزہ – مرکزاطلاعات فلسطین

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے ترجمان جہاد طحہ نے کہا ہے کہ قابض اسرائیل کو جنگ بندی کے معاہدے کی پاسداری کرنی چاہیے۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ حماس ایسی کسی بھی تجویز کا خیر مقدم کرے گی جو صہیونی جارحیت کو روکنے کا باعث بنے۔

طحہٰ نے اتوار کے روز پریس بیانات میں مزید کہا کہ عالمی برادری کی جانب سے کارروائی کرنے میں ناکامی کے پیش نظر مزاحمت اسرائیلی قتل عام کے سامنے خاموش نہیں رہے گی۔

انہوں نے زور دیا کہ اسرائیلی جرائم کے خلاف مارچ اور مظاہروں کا تسلسل جاری جارحیت کے دوران غزہ کے لیے عوام کی حمایت کا ثبوت ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ امریکی انتظامیہ اور ثالث جانتے ہیں کہ قابض ریاست جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد میں رکاوٹ ہے۔

طحہٰ نے زور دے کر کہا کہ "ہم قابض ریاست کو اپنی شرائط ہم پر یا ثالثوں پر مسلط کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ واشنگٹن کو صورت حال پر غور کرنا چاہیے‘۔

مختصر لنک:

کاپی