چهارشنبه 30/آوریل/2025

جنوبی لبنان میں زیبقین قصبے پر اسرائیلی بمباری میں دو شہری شہید

اتوار 6-اپریل-2025

بیروت – مرکز اطلاعات فلسطین

جنوبی لبنان کے قصبے زیبقین پر اسرائیلی بمباری میں اتوار کی سہ پہر دو لبنانی شہری شہید اور دو شامی کارکن زخمی ہو گئے۔

لبنان کی قومی خبر رساں ایجنسی نے اطلاع دی ہے کہ قابض اسرائیلی فضائی حملے میں قصبے میں ایک کھدائی کی مشین اور ایک گاڑی کو نشانہ بنایا گیا، جس میں دو لبنانی شہید اور دو شامی کارکن زخمی ہوئے۔

خبر رساں ایجنسی نے اطلاع دی کہ یہ بمباری اسرائیلی ڈرون کے ذریعے کی گئی جس میں صور میں زیبقین اور الشیطیہ کے دیہات کو نشانہ بنایا گیا۔

اسی تناظر میں قابض اسرائیلی فوج نے اتوار کے روز اعلان کیا کہ اس نے جنوبی لبنان کے علاقے زیبقین میں ایک انجینئرنگ گاڑی کو ڈرون سے نشانہ بنایا اور دعویٰ کیا کہ حزب اللہ کے دو ارکان اندر موجود ہیں۔

قابض فوج نے اپنے ’ایکس‘ اکاؤنٹ پر ایک بیان میں کہاکہ "کچھ دیر پہلے فضائیہ کے ڈرونز نے حزب اللہ کے دو ارکان پر حملہ کیا جو جنوبی لبنان کے علاقے زیبقین میں انفراسٹرکچر کی بحالی کے لیے انجینئرنگ گاڑی کے اندر موجود تھے۔”

انادولو ایجنسی کے مطابق ہفتے کو قابض اسرائیلی فوج نے جنگ بندی معاہدے کی 1,384 خلاف ورزیاں کی ہیں، جس میں کم از کم 117 افراد شہید اور 366 زخمی ہوئے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی