غزہ – مرکزاطلاعات فلسطین
اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی برائے فلسطینی پناہ گزین (یو این آر ڈبلیو اے) نے اعلان کیا ہےکہ غزہ کی پٹی میں 1.9 ملین افراد کو بار بار جبری طور پر بے گھر کیا گیا ہے۔
فلسطینی بچوں کے دن کے موقع پر جو ہر سال 5 اپریل کو منایا جاتا ہے ایجنسی نے X پلیٹ فارم پر ایک پوسٹ میں کہا کہ غزہ میں جنگ شروع ہونے کے بعد سے، تقریباً 1.9 ملین افراد، جن میں ہزاروں بچے بھی شامل ہیں، بمباری، خوف اور تباہی کے درمیان بار بار جبری نقل مکانی کا نشانہ بن چکے ہیں۔
’انروا‘ نے مزید کہا کہ غزہ میں جنگ بندی کے خاتمے سے نقل مکانی کی ایک اور لہر آئی، جس سے 18 اور 23 مارچ کے درمیان 142,000 سے زیادہ افراد متاثر ہوئے۔ اقوام متحدہ کے ادارے نے فوری جنگ بندی کی فوری ضرورت پر زور دیا۔
اٹھارہ مارچ کو قابض اسرائیلی فوج نے 19 جنوری سے نافذ جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کو یک طرفہ طور پر توڑ دیا تھا۔ جس کے بعد قابض صہیونی فوج نے غزہ پر دوبارہ جارحیت مسلط کردی تھی۔