دوشنبه 12/می/2025

امریکی بحری جہازوں کو نشانہ بنانے کا عمل اعلیٰ کارکردگی کے ساتھ جاری ہے:عبدالملک الحوثی

ہفتہ 5-اپریل-2025

صنعاء – مرکزاطلاعات فلسطین

یمن میں انصار اللہ تحریک کے سربراہ عبدالمالک الحوثی نے جمعے کے روز اعلان کیا ہے کہ امریکی بحری جہازوں کو نشانہ بنانے کی کارروائیاں ان کے بیان کے مطابق "اعلیٰ کارکردگی ” کے ساتھ جاری ہیں۔

ایک ویڈیو ٹیپ شدہ خطاب میں الحوثی نے کہا کہ امریکی طیارہ بردار بحری جہاز ٹرومین کا "مسلسل تعاقب کیا جا رہا ہے، وہ بحیرہ احمر کے انتہائی شمال میں فرار ہو رہا ہے۔ ان کی تنظیم بحری سطح پر ایک اعلی درجے کی پوزیشن کے طور اپناکام کررہی ہے‘۔

عبدالمالک الحوثی نے مزید کہا کہ "ہم امریکیوں کا مقابلہ کرتے رہیں گے جو اسرائیلی دشمن کے ساتھ تعاون کرتے ہیں، اس کی حمایت کرتے ہیں، اس کی حفاظت کرتے ہیں اور فلسطین اور ہماری قوم کے لوگوں کے خلاف اس کی جارحیت میں حصہ لیتے ہیں۔”

انہوں نے نشاندہی کی کہ 17 امریکی MQ-9 ڈرونز کو مار گرایا گیا، "جو کہ ایک بڑی تعداد اور ایک منفرد کیس ہے جس کے بارے میں ہم نے پہلے نہیں سنا تھا”۔

فاکس نیوز نے جمعرات کو ذرائع کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ انصار اللہ نے ایک اور امریکی ڈرون MQ-9 مار گرایا ہے۔ یہ تیسرا ڈرون ہے جو انہوں نے گذشتہ ماہ یمن میں مار گرایا ہے۔

انصار اللہ کے رہنما نے زور دے کر کہا کہ ان کی جماعت کی میزائل فورسز "اپنی ڈیوٹی انجام دے رہی ہیں، جیسا کہ ڈرونز اور فضائی دفاع ہیں۔”

انہوں نے مزید تفصیلات فراہم کیے بغیر مزید کہا، "امریکی دشمن یمن کے خلاف اپنی کارروائی میں اسٹیلتھ طیاروں اور بمبار طیاروں پر انحصار کر رہا ہے، جو ٹرومین طیارہ بردار بحری بیڑے کے علاوہ دیگر اڈوں سے آرہے ہیں”۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ کچھ دنوں میں امریکی فضائی حملوں کی تعداد 90 تک پہنچ جاتی ہے۔ واشنگٹن جرائم کا ارتکاب کر رہا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی