چهارشنبه 30/آوریل/2025

غزہ انسانی ہمدردی کے کارکنوں کے لیے دنیا کا سب سے خطرناک مقام ہے:اقوام متحدہ

جمعرات 3-اپریل-2025

نیویارک ۔ غزہ ۔ مرکزاطلاعات فلسطین

اقوام متحدہ کے اسسٹنٹ سیکریٹری جنرل برائے انسانی امور اور ڈپٹی ایمرجنسی ریلیف کوآرڈینیٹر نے کہا ہےکہ غزہ کی پٹی انسانی ہمدردی کا کام کرنے والے
کارکنوں کے لیےدنیا میں سب سے خطرناک جگہ بن چکی ہے۔

اقوام متحدہ کی عہدیدار نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ایک باقاعدہ اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے تنازعات والے علاقوں میں انسانی ہمدردی کے کام کرنے والے کارکنوں کے تحفظ کے مسائل پر بات کی۔ انہوں نے کہا کہ "دستیاب اعداد و شمار کے مطابق 2024ء ریکارڈ پر بدترین سال تھا، جس میں 20 ممالک میں 377 کارکن مارے گئے، 2023 کے مقابلے میں 100 واقعات میں اضافہ ہوا، جب کہ 2022 کے مقابلے میں 137 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔

انہوں نے سلامتی کونسل سے استفسار کیا کہ: "آپ ہمیں حل تلاش کرنے، انصاف کے حصول اور مزید قتل سے بچنے کے لیے کیا کریں گے؟” انہوں نے نوٹ کیا کہ "انسانی ہمدردی کے کارکنوں اور اقوام متحدہ کے تحفظ کے لیے کافی بین الاقوامی فریم ورک کے تحت موجود ہیں، جیسے انسانی حقوق کے قوانین اور معیارات، اقوام متحدہ اور اس کے اہلکاروں کی سرگرمیوں سے متعلق معاہدے اور بین الاقوامی انسانی قانون، جو انسانی ہمدردی کے کارکنوں، ان کی املاک اور ان کے آپریشنز کے تحفظ کی ضرورت ہے۔ ان وعدوں کو عملی جامہ پہنانے کے لیے سیاسی عزم کی کمی ہے‘۔

انہوں نے مزید کہاکہ "شہید ہونے والوں کی اکثریت، تقریباً 95 فیصد، مقامی امدادی کارکن ہیں، جو امدادی سرگرمیوں کی بنیاد ہیں”۔ انہوں نے میڈیا کے دوہرے معیار کی طرف بھی اشارہ کیا جب مقامی انسانی ہمدردی کے کارکنوں کے قتل کی کوریج کی بات آتی ہے توانٹرنیشنل فیڈریشن آف ریڈ کراس اور ریڈ کریسنٹ سوسائٹیز نے دیکھا کہ مقامی امدادی کارکن کے قتل کو ایک بین الاقوامی کارکن کے قتل سے 500 گنا کم میڈیا کوریج ملتی ہے”۔

فلسطینی ہلال احمر نے گذشتہ اتوار کو اعلان کیا تھا کہ اس نے ہلال احمر کے نو پیرا میڈیکس، پانچ سول ڈیفنس اہلکاروں، اور اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی (انروا) کے ایک ملازم سے تعلق رکھنے والی 15 لاشیں برآمد کی ہیں، جو کہ اسرائیلی فورسز کی جانب سے رفح کے جنوب میں واقع تل السلطان محلے میں شہید کیے گئے تھے۔

یہ بات قابل غور ہے کہ بین الاقوامی معاہدوں میں مسلح تصادم کے دوران پیرامیڈیکس اور طبی عملے کی حفاظت کی ذمہ داری واضح طور پر طے کی گئی ہے۔ یہ قانونی تحفظ بنیادی طور پر 1949 کے چوتھے جنیوا کنونشنز اور ان کے اضافی پروٹوکولز کے ساتھ ساتھ روم کے قانون پر مبنی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی