غزہ ۔ مرکزاطلاعات فلسطین
اسلامی تحریک مزاحمت حماس نے قابض اسرائیلی حکومت کی طرف سے تزویراتی سڑکیں ہموار کرنے کے لیے آبادکاری کےایک نئے اسرائیلی منصوبے کی منظوری کی شدید مذمت کی ہے۔ اس نام نہاد منصوبے کا مقصد یہودی بستیوں کے درمیان تعلق کو مضبوط کرنا اور مقبوضہ بیت المقدس میں معالیہ ادومیم بستی کے ارد گرد فلسطینی قصبوں کو الگ تھلگ کرنا ہے۔
حماس نے اتوار کے روز ایک بیان میں کہا کہ مقبوضہ بیت المقدس میں قابض فوج کے جاری آباد کاری کے منصوبے اس کے مذموم عزائم اور بستیوں کو تقویت دینے اور فلسطینیوں کے مقدس شہر سے بے گھر کرنے کے منصوبے کو ظاہر کرتے ہیں۔
انہوں نے زور دے کر کہاکہ قابض اسرائیل جنگ کے خاتمے کے منصوبے فلسطینی عوام کی استقامت، اپنی سرزمین سے ان کی وابستگی اور تمام قربانیوں کے باوجود اپنے حقوق کی پاسداری کی چٹان پر بکھر جائیں گے۔
حماس نے مقبوضہ بیت المقدس اور مغربی کنارے کے فلسطینی عوام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ تمام میدانوں میں اپنی مزاحمت اور محاذ آرائی کو تیز کریں اور قابض اس کے آباد کاروں کے منصوبوں کا ہر طرح سے مقابلہ کریں۔