کل جمعرات کواسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے اعلیٰ اختیاراتی وفد نے ماسکو کے دورے کےدوران روسیحکام سے بات چیت کی۔ حماس کے سینیر رہ نما ڈاکٹر موسیٰ ابو مرزوق نے دارالحکومتماسکو میں روس کے نائب وزیر خارجہ میخائل بوگدانوف کے ساتھ فلسطین میں جاری اسرائیلیخلاف ورزیوں پر بات چیت کی۔
اس موقعے پرحماسکے سیاسی شعبے کے ارکان نے غزہ کی پٹی پر جاری اسرئیلی جارحیت پر روسی حکام کوبریفنگ دی۔
فلسطینیوں کے خلاف مزاحمت کے حق پر زور دیا۔حماس کی قیادت نے روسی حکام کو خبردار کیا کہ اگر اسرائیل نے جارحیت کا سلسلہ جاریرکھا تو فلسطین میں اسرائیلی دشمن کے خلاف عوامی غم وغصہ آتش فشاں بن کر پھٹ سکتاہے۔
ماسکو پہنچنےوالے حماس کے وفد میں روسی فیڈریشن میں تحریک کے نمائندے کے علاوہ پولیٹیکل بیوروکے ارکان موسیٰ ابو مرزوق اور عزت الرشق بھی شامل تھے۔ انہوں نے ہیڈ کوارٹر میںانسٹی ٹیوٹ آف اورینٹل اسٹڈیز کے سربراہ نومکن روسی وزارت خارجہ سے بھی ملاقات کی۔
اس موقعے پر نائب وزیرخارجہ بوگدانوف نے اس بات پر زور دیاکہ غزہ کی پٹی پر جاری اسرائیلی کارروائیاں اب بند ہونی چاہئیں۔