چهارشنبه 30/آوریل/2025

یمنی فورسز کا تل ابیب اور القدس پر ہائپر سونک میزائل سے حملے، فضائی ٹریک معطل

جمعرات 27-مارچ-2025

مقبوضہ بیت المقدس – مرکزاطلاعات فلسطین

یمن کی مسلح افواج نے جمعرات کی سہ پہر تل ابیب اور مقبوضہ بیت المقدس کے علاقوں پر بمباری کی جس سے لاکھوں اسرائیلیوں کو پناہ لینے پر مجبور ہونا پڑا۔

ہوم فرنٹ کمانڈ نے اعلان کیا کہ اسرائیل کے 255 قصبوں میں فضائی حملے کے سائرن بج رہے ہیں۔

اسرائیلی میڈیا نے القدس میں دھماکوں کی آوازیں سننے کی اطلاع دی ہے جب کہ اسرائیلی قابض فوج نے یمن سے داغے گئے دو میزائلوں کو روکنے کا اعلان کیا ہے۔

دریں اثنا یدیعوت احرونوت نے یمنی میزائلوں کے نتیجے میں میو ہارون کے علاقے میں چھرے گرنے کی ابتدائی اطلاعات دی ہیں۔

اخبار نے اطلاع دی ہے کہ تل ابیب کے مشرق میں بین گوریون ہوائی اڈے پر فضائی ٹریفک روک دی گئی تھی، ٹیک آف اور لینڈنگ معطل کر دی گئی تھی، جب کہ لینڈنگ کی تیاری کرنے والے طیارے فضا میں منڈلا رہے تھے۔

سرائیل ہیوم اخبار نے رپورٹ کیا کہ یمن سے دو راکٹ داغے جانے کے بعد لاکھوں اسرائیلی دوپہر کے وقت پناہ گاہوں میں داخل ہوئے۔

بدھ کے روز انصار اللہ کے رہنما عبدالملک الحوثی نے عہد کیا کہ گروپ کی کارروائیاں "یمن کے خلاف امریکی جارحیت کے باوجود بغیر کسی ہچکچاہٹ یا پسپائی کے فلسطین کی حمایت میں جاری رہیں گی”۔

انصار اللہ کے رہنما نے کہا کہ تحریک اپنے اصولی، ایمانی، انسانی ہمدردی اور اخلاقی موقف پر ثابت قدم ہے کہ وہ پوری طاقت سے فلسطینی عوام کی حمایت جاری رکھے گی۔

مختصر لنک:

کاپی