غزہ – مرکزاطلاعات فلسطین
اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے غزہ، مقبوضہ بیت المقدس اور مسجد اقصیٰ کی حمایت میں اور فلسطینی عوام کے خلاف اسرائیلی جرائم کے خلا ف عالم گیر احتجاج اور مظاہروں کی اپیل کی ہے۔
حماس نے بدھ کو ایک بیان میں کہا، "جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو عالمی یوم الغضب کے طور پر مسجد اقصیٰ کے دفاع اور پوری مسلم دنیا اور عالمی سطح پر فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی جنگی جرائم کی مذمت میں ریلیاں نکالی جائیں۔
حماس نے فلسطینی عوام اور دنیا بھر کے آزاد لوگوں سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنی سرگرمیاں، جلو س اور دھرنوں میں اضافہ کریں، اور غزہ کی حمایت اور پشت پناہی کرنے، قابض ریاست کے جنگی جرائم کو بے نقاب کرنے کے مطالبے کے جواب میں اسرائیلی سفارت خانوں کا محاصرہ کریں۔ یہ احتجاج اس وقت تک جاری رکھیں تجب تک قابض اسرائیل فلسطینیوں کے خلاف نسل کشی کی جنگ روک نہیں دیتا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ آنے والے دن قابض اور اس کے حامیوں کے سامنے غصے اور ثابت قدمی کے دن ہوںے چاہئیں۔
گذشتہ روزایک بیان میں حماس نے دنیا بھر کے زندہ ضمیر انسانوں سے مطالبہ کیاتھا کہ وہ قتل و غارت، محاصرہ اور فاقہ کشی کو روکنے کے لیے قابض صہیونی ریاست پر دباؤ ڈالنے، غزہ کی حمایت اور اس کے زخموں پر مرہم رکھنے، یروشلم اور مسجد الاقصیٰ کی حمایت اور استقامت کو مضبوط کرنے اور قابض ریاست کے جرائم اور اس کے لیے امریکی حمایت کو بے نقاب کرنے کے لیے تمام ذرائع استعمال کریں۔
مسجد اقصیٰ کی حمایت اور اسرائیلی جرائم کے خلاف عالم گیر احتجاج شروع کیا جائے:حماسانہوں نے 30 مارچ کو یوم ارض کے موقع پر ملک کے اندر اور باہر فلسطینی عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ بے گھر ہونے اور فلسطینی علاقوں کےالحاق کی پالیسیوں کو مسترد کرتے ہوئے اور حق واپسی اور آزادی کے حق پر قائم رہنے کے لیے زبردست عوامی احتجاج کریں۔