غزہ – مرکزاطلاعات فلسطین
قابض اسرائیلی فوج نے مسلسل ساتویں روز بھی غزہ کی پٹی پر اپنی نئی جارحیت کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے درجنوں فضائی حملے اور میزائل فائر کیے۔ قتل و غارت گری اور نسل کشی میں وحشیانہ اضافہ کرتے ہوئے متعدد گھروں پر بمباری کی۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے نامہ نگاروں نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی جنگی طیاروں نے غزہ کی پٹی پر حملے جاری رکھے ہوئے ہیں، جن میں صبح کے وقت خان یونس پر کم از کم 16 حملے بھی شامل ہیں۔ رات بھر صہیونی جرائم کے نتیجے میں پٹی کے رہائشیوں نے دہشت اور خوف میں رات گزاری۔
آج سہ پہر خان یونس اور رفح شہروں کے درمیان المواصی کے علاقے میں بے گھر افراد کے خیموں پر قابض فوج کی بمباری میں پانچ شہری شہید ہوگئے۔
وسطی غزہ کی پٹی میں نصیرات کیمپ کے ایک سکول میں بے گھر افراد کے لیے بنائے گئے خیمے کو نشانہ بنانے والی اسرائیلی بمباری میں ایک بچے سمیت تین فلسطینی شہید ہوگئے۔
خان یونس میں معین پر اسرائیلی گولہ باری کے نتیجے میں بچہ امیر یاسرعمران شہید ہوگیا۔
قابض فوج نے رفح کے مغرب میں انٹرنیشنل کمیٹی آف ریڈ کراس کے ہیڈ کوارٹر پر ٹینک کے گولے سے بمباری کی۔
انہوں نے بتایا کہ قابض فوج کے طیاروں نے غزہ کی پٹی میں بہت سے گھروں اور خیموں پر بمباری کی، جن میں ان کے رہائشی موجود تھے۔
رفح کے مواصی علاقے میں بے گھر لوگوں کے خیموں کو نشانہ بناتے ہوئے اسرائیلی فائرنگ اور گولہ باری کے نتیجے میں متعدد شہری زخمی ہوگئے۔
ہمارے نامہ نگار نے اطلاع دی ہے کہ قابض ٹینک شدید گولہ باری کے درمیان رفح کے جنوبی حصے کے قریب پہنچے۔
خان یونس کے مشرق میں عبسان الکبیرہ قصبے پر کئی روز قبل اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں ایک خاتون زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی تھی۔
اسرائیلی گولہ باری کے نتیجے میں المغراقہ کے علاقے سے آج صبح دو شہداء کےجسد خاکی الاقصیٰ شہداء ہسپتال منتقل کیا گیا۔
قابض فوج کے طیاروں نے وسطی غزہ شہر کے الدرج محلے میں موسیٰ بن نصیر سکول کے قریب ایک گاڑی کو نشانہ بنایا۔
اسرائیلی ہیلی کاپٹروں نے غزہ کی پٹی کے جنوب میں واقع شہر خان یونس پر حملہ کیا۔
قابض فوج کے طیاروں نے وسطی غزہ کی پٹی میں نوصیرات کیمپ کے جنوب مغرب میں ایک شہری گاڑی پر بمباری کی۔
غزہ شہر کے مشرق میں واقع شجاعیہ محلے میں السیفی اور ابو عکر خاندانوں سے تعلق رکھنے والے دو گھروں پر اسرائیلی گولہ باری کے نتیجے میں چار افراد کے شہید اور متعدد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔
غزہ میں قابض فوج کے ہاتھوں نہتے فلسطینیوں کا قتل عام جاری،درجنوں شہری شہید اور زخمیقابض اسرائیلی طیاروں نے وسطی غزہ کی پٹی کے الزوائدہ قصبے پر فضائی حملہ کیا۔
غزہ شہر کے مشرق میں واقع شجاعیہ محلے میں منصورہ اسٹریٹ پر اسرائیلی جنگی طیاروں کی بمباری سے متعدد شہری زخمی ہوگئے۔
جنوبی غزہ کی پٹی میں خان یونس کے مغرب میں بے گھر افراد کی خیمہ بستی پر اسرائیلی فضائی حملے کے نتیجے میں شہری زخمی ہوئے۔
قابض فوج کے توپ خانے نے غزہ کی پٹی کے شمال میں بیت لاہیا میں وزارت سماجی ترقی کی بیرکوں کے آس پاس گولہ باری کی۔