غزہ – مرکزاطلاعات فلسطین
غزہ میں وزارت صحت نے بتایا ہے کہ قابض اسرائیلی فوج کی طرف سے نہتے فلسطینیوں کی نسل کشی کا سلسلہ جاری ہے۔ ڈیڑھ سال قبل شروع ہونے والی اس وحشیانہ جارحیت کے شہداء کی تعداد پچاس ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔
وزارت صحت نے اتوار کو ایک بیان میں کہا کہ غزہ میں مزید شہداء کے جسد خاکی ہسپتالوں میں لائے گئے ہیں جب کہ دو شہداء کی لاشیں تباہ شدہ گھروں کے ملبے سے نکالی گئی ہیں۔
انہوں نے نشاندہی کی کہ 18 مارچ کی صبح غزہ پر قابض فوج کی جانب سے تباہی کی جنگ دوبارہ شروع کرنے کے بعد سے شہید اور زخمی ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 671 اور زخمیون کی 1132 ہو چکی ہے۔
انہوں نے وضاحت کی کہ 7 اکتوبر 2023ء سے غزہ کی پٹی پر تباہی کی جنگ میں شہداء کی تعداد 5,021 اور زخمیوں کی 113,274 تک پہنچ گئی ہے۔
وزارت صحت نے غزہ کی جنگ سے شہید ہونے والے اور لاپتہ ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے مطالبہ کیا کہ وہ منسلک لنک کے ذریعے رجسٹریشن کر کے اپنا ڈیٹا مکمل کریں، تاکہ تمام معلومات وزارت صحت کے ریکارڈ کے ذریعے جمع کی جا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ متاثرین کی ایک بڑی تعداد اب بھی ملبے کے نیچے اور سڑکوں پر ہے اور عملہ ان تک پہنچنے سے قاصر ہے۔