غزہ ۔ مرکزاطلاعات فلسطین
اسلامی تحریک مزاحمت حماس نے برادر ممالک یمن، شام اور لبنان پر امریکی اور صہیونی وحشیانہ جارحیت کی شدید مذمت کی ہے۔
حماس نے اتوار کو ایک اخباری بیان میں کہا کہ یہ جارحیت غزہ اور مغربی کنارے میں ہمارے فلسطینی عوام کے خلاف جاری جارحیت کی توسیع ہے، جو ریاستوں کی خودمختاری اور بین الاقوامی قانون کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
حماس نے زور دیا کہ لبنان اور شام پر صیہونی ریاست کے مسلسل حملے اور غزہ کی پٹی میں روزانہ قتل عام اور مغربی کنارے میں قابض ریاست کے جرائم کے ساتھ ساتھ یمن کے خلاف امریکی جارحیت میں شدت ایک خطرناک اضافہ ہے۔ مسلمان اور عرب ممالک کے خلاف یہ جارحیت عالم اسلام اور عرب ممالک کے اتحاد کا تقاضہ کرتی ہے۔ پوری مسلم دنیا کو مل کر صہیونی امریکی جارحیت کا مقابلہ کرنا ہوگا۔
حماس نے یمن، لبنان اور شام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا اور فلسطین ، عرب اور اسلامی قوم کے وقار کا دفاع کرنے والی تمام مزاحمتی قوتوں کو سلام پیش کیا۔
خیال رہے کہ قابض صیہونی ریاست نے حالیہ دنوں میں شام اور لبنان پر اپنی وحشیانہ بمباری میں اضافہ کیا ہے، جو کہ یمن میں امریکی قیادت میں بمباری کی مہم کے ساتھ ساتھ ساتھ جاری ہے۔ اس وحشیانہ جارحیت س کے نتیجے میں درجنوں ہلاکتیں ہوئیں اور بے گناہ لوگ زخمی ہوئے ہیں۔