غزہ – مرکزاطلاعات فلسطین
اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے تحریک کے سیاسی بیورو کے رکن اور فلسطینی قانون ساز کونسل کے رکن ڈاکٹر صلاح البردویل کی شہادت کا اعلان کیا ہے۔
حماس نے اتوار کے روز ایک بیان میں کہا کہ ” صلاح الدین البردویل ایک غدار صہیونی قاتلانہ کارروائی میں شہید ہوگئے۔ وہ اپنی اہلیہ کے ساتھ رمضان المبارک کی تئیسویں رات کو خان یونس کے المواصی کے علاقے میں اپنے خیمے میں نماز ادا کر رہے تھے جب ان پر بم گرائے گئے۔
انہوں نے مزید کہاکہ "شہید ڈاکٹر صلاح البردویل سیاسی، میڈیا اور قومی نصب العین کا ایک مینار تھے۔ ایمانداری، ثابت قدمی اور قربانی کی علامت تھے۔ انہوں نے کبھی بھی کسی فرض کی انجام دہی میں کوتاہی نہیں برتی۔ وہ مزاحمت کے راستے پر ثابت قدم رہے اور اسی راستے پر چلتے ہوئے جام شہادت نوش کرگئے۔
حماس نے مزید کہاکہ ہم اس عظیم رہنما کو الوداع کرتے ہوئے اس بات کا اقرار کرتے ہیں کہ ان کا خون، ان کی اہلیہ کا خون اور تمام صالح شہداء کا خون آزادی اور واپسی کی جنگ کا ایندھن رہے گا۔ ان کا خون رائے گاں نہیں جائے گا ۔مجرم دشمن ہمارے عزم اور استقامت کو کمزور نہیں کرے گا۔