چهارشنبه 30/آوریل/2025

جنوبی لبنان پر اسرائیلی بم باری کے نتیجے میں دو شہری شہید ، متعدد زخمی

ہفتہ 22-مارچ-2025

بیروت – مرکزاطلاعات فلسطین

جنوبی لبنان پر قابض اسرائیل کے زمینی اور فضائی حملوں کے نتیجے میں ہفتے کی دوپہر دو لبنانی شہری شہید اور دیگر زخمی ہو گئے۔

لبنان کی وزارت صحت نے تولین قصبے پر اسرائیلی فضائی حملے کے نتیجے میں دو لبنانی شہریوں کی شہادت کا اعلان کیا، شہید ہونے والا ایک بچہ ہے جب کہ دو بچوں سمیت آٹھ افراد کے زخمی ہوئے۔

لبنانی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ قابض اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان کے قصبوں یحمور اور تولی پر حملے شروع کیے جس کے جواب میں لبنانی مزاحمت نے اسرائیلی یہودی بستی میتولا کو نشانہ بنایا گیا۔

قابض اسرائیلی فوج نے ہفتے کے روز ایک بیان میں کہا کہ اس نے لبنان سے آنے والے تین میزائلوں کو روک دیا۔

آرمی ریڈیو نے اطلاع دی ہے کہ لبنان سے اسرائیل کی طرف پانچ راکٹ فائر کیے گئے تھے، جن میں سے تین کو روک لیا گیا تھا۔ دو لبنانی حدود میں گرے تھے۔ ریڈیو نے بتایا کہ لبنان سے راکٹ فائر کیے جانے کا واقعہ تین ماہ میں پہلی بار ہوا۔

ریڈیو نے لبنان کی سرحد پر میتولا کے علاقے میں دو بار راکٹ حملوں کے سائرن بجنے کے بعد دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں۔

الجزیرہ نے جنوبی لبنان کے مشرقی سیکٹر پر فضائی حدود میں اسرائیلی انٹرسیپٹر میزائل دھماکوں کی آواز سننے کی اطلاع دی۔

حزب اللہ سے وابستہ ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی توپ خانے نے جنوبی لبنان کے قصبے یحمر الشقیف میں العین محلے کو نشانہ بنایا تھا، اس سے پہلے کہ اسرائیلی فوج کی طرف سے کفار کلیہ اور حُولا اور مارکابہ قصبوں کے مضافات کی طرف بھاری مشین گن کی فائرنگ کی اطلاع دی۔

مختصر لنک:

کاپی