چهارشنبه 30/آوریل/2025

آئرلینڈ کا اسرائیل پر غزہ پر جارحیت روکنے کے لیے دباؤ ڈالنے کا مطالبہ

جمعہ 21-مارچ-2025

ڈبلن – مرکزاطلاعات فلسطین

آئرلینڈ کے وزیراعظم مائیکل مارٹن نے غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کی جارحیت میں سینکڑوں فلسطینیوں کی شہادت اور زخمی ہونےکے واقعات کی شدید مذمت کی ہے۔

مارٹن نے جمعرات کو پریس بیانات میں کہاکہ "ہم گذشتہ دو دنوں کے دوران ہونے والے ہولناک حملوں کی مذمت کرتے ہیں جس میں غزہ میں سینکڑوں شہری مارے گئے ہیں۔”

انہوں نے مزید کہا کہ ’’ فلسطینیوں کے گھروں اور خاندانوں پر اسرائیلی بمباری کی وجہ سے امن ختم ہو گیا ہے‘‘۔

مارٹن نے یورپی یونین اور واشنگٹن سے مطالبہ کیا کہ وہ غزہ پر بمباری روکنے کے لیے اسرائیل پر زیادہ سے زیادہ دباؤ ڈالیں۔

خیال رہے کہ 18 مارچ منگل صبح قابض اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی پر اپنی وحشیانہ جارحیت کا دوبارہ آغاز کرتے ہوئے درجنوں فضائی حملے کیے جس کے نتیجے میں چند گھنٹوں میں 700 سے زائد افراد شہی اور سیکڑوں زخمی ہوئے، جن میں زیادہ تر بچے اور خواتین تھیں۔

آئرلینڈ کے وزیر اعظم مائیکل مارٹن نے کہا کہ اسرائیلی رہنماؤں بالخصوص وزیر یسرائیل کاٹز کے بیانات غزہ میں فلسطینیوں کی اجتماعی سزا کے اعلانات کے مترادف ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی