رام اللہ – مرکز اطلاعات فلسطین
اسلامی تحریک مزاحمت ’ حماس‘ نے مغربی کنارے، مقبوضہ بیت المقدس اور مقبوضہ علاقوں میں فلسطینی عوام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غزہ کی حمایت اور مغربی کنارے کے پناہ گزین کیمپوں کے خلاف جاری جارحیت کے جواب میں عوامی تحریک تیز کریں۔
حماس نے بدھ کے روز ایک اخباری بیان میں کہا کہ قابض فوج غزہ کی پٹی میں ہمارے لوگوں کو نشانہ بنانے والے ہولناک قتل عام اور نسل کشی کے جاری جرائم کی روشنی میں مغربی کنارے میں ہمارےعوام کے خلاف جرائم کا ارتکاب جاری رکھے ہوئے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ”اس مجرمانہ فعل کا تازہ ترین باب بدھ کی صبح نابلس کے مغرب میں واقع العین پناہ گزین کیمپ میں پیش آیا، جہاں قابض اسرائیلی اسپیشل فورسز نے نوجوان عدی عادل القاطونی کو گولیاں مارکر شہید کردیا۔
حماس نے شہید ہیرو عدی القاطونی کی شہادت پر سوگ کا اعلان کیا جسےقابض فوج نے بدھ کی صبح نابلس کے العین مہاجر کیمپ کے قریب گولیاں مار کر شہید کردیا تھا۔
حماس نے "انقلابی نوجوانوں” پر زور دیا کہ وہ "طاقت اور استقامت کے پیغام پر زور دیتے ہوئے” تمام دستیاب ذرائع کے ساتھ محاذ آرائی جاری رکھیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی قوم قابض ریاست کے جرائم کے سامنے گھٹنے نہیں ٹیکےگی۔