چهارشنبه 30/آوریل/2025

پابندیوں کے باوجود جمعہ کے دوران مسجد اقصیٰ میں فلسطینیوں کا جم غفیر

ہفتہ 16-جولائی-2016

قابض اسرائیلی فوج کی جانب سے فلسطینی شہریوں کے قبلہ اول میں نماز جمعہ کی ادائی کے لیے آنے پر پابندیوں کے باوجود ہزاروں کی تعداد میں شہری گذشتہ روز جمعہ کی نماز میں مسجد اقصٰی پہنچنے میں کامیاب رہے۔

مقامی فلسطینی شہریوں کا کہنا ہے کہ جمعہ کے روز اسرائیلی فوج نے بیت المقدس کے چپے چپے پر ناکے لگا کر شہریوں کو روکنے کی مذموم کوششیں جاری رکھیں۔ اسرائیلی فوج،بارڈر پولیس اور دیگر سیکیورٹی اداروں کے ہزاروں اہلکاروں نے بیت المقدس کو فوجی چھاؤنی میں تبدیل کردیا تھا۔ اس کے باوجود فلسطینی شہری رکاوٹیں توڑ کر قبلہ اول پہنچنے میں کامیاب رہے۔

مسجد اقصیٰ کے خطیب نے نماز جمعہ کے خطبے میں فلسطینی قوم سے اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرنے اور صہیونی ریاست کی ریشہ دوانیوں کے خلاف متحد ہونے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ قبلہ اول میں یہودیوں کی یلغار روکنے کے لیے فلسطینیوں کو باہم متحد ہونے کے ساتھ ساتھ قبلہ اول سے اپنا رشتہ وتعلق مضبوط بنانا ہوگا۔

مسجد اقصیٰ کے امام کا کہنا تھا کہ صہیونی ریاست ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت خطے میں مذہبی اشتعال انگیزی اور مذہبی جنگ چھیڑ نے کی سازش کررہا ہے۔ انہوں نے عالم اسلام اور عرب اقوام و حکومتوں سے بھی قبلہ اول اور بیت المقدس کےدفاع کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات پر زور دیا۔

مختصر لنک:

کاپی