چهارشنبه 30/آوریل/2025

فلسطینی صحافی کو اسرائیلی عدالت سے انتظامی حراست کی سزا

پیر 18-جولائی-2016

اسرائیل کی ایک مقامی عدالت نے حال ہی میں حراست میں لیے گئے فلسطینی نوجوان صحافی ادیب برکات الاطرش کو تین ماہ کے لیے انتظامی حراست کی سزا کا حکم دیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیل کی عوفر نامی فوجی عدالت نے کل اتوار کے روز تین ماہ کے لیے انتظامی حراست میں منتقل کرنے کا حکم صادر کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اطرش ایک صحافی اور محقق نے جو ذرائع ابلاغ کے مختلف اداروں کے ساتھ وابستہ رہ چکا ہے۔ اس نے قبرص کی مڈل ایسٹ یونیورسٹی سے ابلاغیات میں ماسٹر کلاس کی ڈگری حاصل کی ہے۔ حال ہی میں وہ فلسطین کے علاقے مغربی کنارے میں اپنی شادی کی تیاریوں کے سلسلے میں واپس آیا تھا۔

صہیونی پولیس نے اطرش کو 20 جون 2016ء کو الخلیل شہر سے حراست میں لیا تھا۔ حراست میں لیے جانے کے بعد اس نے بیشتر وقت بیت المقدس میں مسکوبیہ پولیس سینٹر میں گذارا جہاں اسے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی