چهارشنبه 30/آوریل/2025

مغربی کنارے میں قابض اسرائیلی فوج کی یلغار، کئی مکانات نذرآتش، درجنوں فلسطینی شہری گرفتار

اتوار 16-مارچ-2025

مغربی کنارہ – مرکزاطلاعات فلسطین

قابض اسرائیلی فوج نے اتوار کے روز مقبوضہ مغربی کنارے کے شمال میں واقع جنین اور طولکرم میں گھروں کو جلانے کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے کئی فلسطینی شہروں میں چھاپوں اور گرفتاریوں کی مہم شروع کی۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ قابض فوج نے آج علی الصبح عسکر پناہ گزین کیمپ پر دھاوا بولا جب کہ نابلس کے مشرق میں بیت فوریک اور بیت دجن قصبوں سے چھ فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا۔

ذرائع نے بتایا کہ قابض فوج نے بیت فوریک اور بیت دجن پر دھاوا بول دیا جس کے بعد جھڑپیں ہوئیں جن میں صوتی بموں اور آنسو گیس کے گولے داغے گئے۔

غرب اردن کے دوسرے شمالی شہر طولکرم میں قابض فوج نے شہر اور اس کے دو کیمپوں کے خلاف اپنی جارحیت کو بڑھاتے ہوئے سحری کے وقت گھروں پرچھاپے مارے،توڑپھوڑ کی اور ایک شہری کو گرفتار کرنے کے بعد اس کی دکان اور نور شمس کیمپ میں گھروں کو جلا دیا۔

مقامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ دو اسرائیلی فوجی گاڑیاں شہر کے شمالی حصے میں شوائیکا گول چکر کے ارد گرد کھڑی تھیں جہاں فوجیوں نے گاڑیوں اور شہریوں کی نقل و حرکت میں رکاوٹ ڈالی۔ خاص طور پر شام اور نماز تراویح کے بعد انہوں نے نوجوانوں کو روکا، ان کی شناخت پریڈ کی اور ان سے پوچھ گچھ کی، جبکہ رہائشیوں کو خوفزدہ کرنے کے لیے صوتی بم اور گولیاں برسائیں۔

قابض اسرائیلی فوج نے شوئیکا اسٹریٹ پر متعدد دکانوں پر چھاپے مارے، مالکان کو دکانیں بند کرنے پر مجبور کرنے سے پہلے ان سے پوچھ گچھ کی اور اس کی دکان پر دھاوا بول کر اس کے سامان کی توڑ پھوڑ کے بعد انہیں گرفتار بھی کیا۔

قابض اسرائیلی فوج نے طولکرم پناہ گزین کیمپ کے مختلف محلوں میں گھروں پر چھاپے مارنے کا سلسلہ جاری رکھا، رہائشیوں کو وہاں سے نکلنے پر مجبور کیا، خاص طور پر حنون اسکوائر، الوکالہ، قاقون اور ابو الفول کے علاقوں کو نشانہ بنایا۔

اسرائیلی قابض افواج نے نور شمس کیمپ کے المدارس محلے میں الغول خاندان کے گھر کو نذر آتش کر دیا اور اسی محلے میں موجود سحر رقیق اور ان کی والدہ کے گھر کو اپنی جاری جارحیت کے دوران دھماکے سے اڑا دیا۔

مختصر لنک:

کاپی