چهارشنبه 30/آوریل/2025

ا غزہ کی امداد اور سرنگوں کی بندش کے شہریوں کی صحت پر سنگین نتائج برآمد ہوں گے:اقوام متحدہ

جمعہ 14-مارچ-2025

ایجنسیاں – مرکزاطلاعات فلسطین

اقوام متحدہ کے رابطہ دفتر برائےانسانی امور (اوچا) نے کہا کہ غزہ میں سامان کے داخلے کے لیے کراسنگ کی بندش سے اس کے شراکت داروں کے ساتھ ضرورت مندوں کو ضروری مدد فراہم کرنے کی صلاحیت پر منفی اثر پڑتا ہے۔

او سی ایچ اے کے دفتر نے ایک بیان میں وضاحت کی ہے کہ غزہ میں امداد کے لیے یہ پابندی جتنی دیر تک جاری رہے گی، زمینی سطح پر اس کے اتنے ہی سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔

اسی تناظر میں اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن ڈوجارک نے کہا کہ اقوام متحدہ کے شراکت دار ضرورت مند لوگوں کی ممکنہ بڑی تعداد کی مدد کو ترجیح دینے کے لیے خوراک کے راشن کو کم کرنے پر مجبور ہیں۔

ڈوجارک نے متنبہ کیا کہ اگر غزہ کے لیے امداد کی ترسیل جلد از جلد دوبارہ شروع نہ ہو ئی تو غذائی تحفظ کی صورتحال تیزی سے خراب ہو سکتی ہے۔

اقوام متحدہ کے ترجمان سٹیفن ڈوجارک کہتے ہیں کہ "ہمارے [غزہ میں] شراکت داروں نے زیادہ سے زیادہ کمزور لوگوں کے لیے امداد کو ترجیح دینے کے لیے خوراک کے راشن کو کم کرنے کی اطلاع دی ہے”۔

درایں اثنا ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے متنبہ کیا ہے کہ زیادہ بھیڑ اور ناقص صفائی کی وجہ سے صحت عامہ کے خطرات بشمول متعدی امراض بہت زیادہ ہیں۔

گذشتہ فروری کے آخر تک، اکٹھے کیے گئے 32 ماحولیاتی نمونوں میں سے 24 نے ویکسین سے حاصل کردہ پولیو وائرس ٹائپ 2 کے لیے مثبت تجربہ کیا تھا۔

مختصر لنک:

کاپی