چهارشنبه 30/آوریل/2025

صہیونی فوج نے بارہ سالہ فلسطینی بچے کو گولیاں مار کر شہید کر دیا

بدھ 20-جولائی-2016

فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس کے شمالی قصبے الرام میں کل منگل کی شام قابض اسرائیلی فوج نے گولیاں مار کر ایک بارہ سالہ فلسطینی بچے کو شہید کر دیا۔

فلسطینی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ صہیونی فورسز کی فائرنگ سے 12 سالہ محیی صدقی الطباخی کو اس وقت گولیاں ماری گئیں جب وہاں پر فلسطینی شہری احتجاجی مظاہرہ کر رہے تھے۔

دوسری جانب اسرائیلی پولیس کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے فلسطینی لڑکے پر گولیاں نہیں چلائیں البتہ الرام کے مقام پر پرتشدد احتجاج کرنے والے فلسطینیوں پر آنسوگیس کی شیلنگ  اور صوتی بم استعمال کیے گئے تھے۔

ایک دوسرے ذرائع کے مطابق فلسطینی بچے کے سینے میں دھاتی گولی لگی، جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوگیا۔  فلسطینی ہلال احمر نے اسے تشویشناک حالت میں رام اللہ کے ایک اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کی زندگی بچانے کی سرتوڑ کوششیں کیں مگر وہ بچے کی زندگی نہ بچا سکے۔

قبل ازیں سوموار کو اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے مغربی کنارے کے الخلیل شہر میں زخمی ہونے والا ایک فلسطینی مصطفیٰ محمد عثمان براذعیہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے کل منگل کو دم توڑ گیا تھا۔

مختصر لنک:

کاپی