مقبوضہ بیت المقدس ۔ مرکزاطلاعا ت فلسطین
اتوار کو قابض اسرائیلی فوج نے مسجد اقصیٰ میں واقع القبلی نماز گاہ پر دھاوا بول دیا۔
مقامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ قابض فوج نے مسجد القبلی پر دھاوا بول دیا اور مسجدسے انخلاء سے قبل اس کے لاؤڈ سپیکر کو قبضے میں لے لیے۔
قابض فوج مغربی کنارے کے فلسطینیوں کو مقبوضہ بیت المقدس میں داخل ہونے اور مسجد اقصیٰ میں نماز ادا کرنے سے روکتی ہے اور صرف 40 سال سے زیادہ عمر کی خواتین کو ہی القدس میں داخل ہونے کی اجازت دیتی ہے۔
مسجد اقصیٰ کو اس کی بنیادوں میں جاری کھدائیوں اور تیزی سے یہودیانے کے منصوبوں کے خطرات کی وجہ سے ایک خطرناک مرحلے کا سامنا ہے، جن میں سے تازہ ترین منصوبہ اسرائیلی کنیسٹ کے رکن امیت ہیلیوی کی طرف سے مسجد کو تقسیم کرنے اور اس کے 70 فیصد سے زائدحصے پر کنٹرول بڑھانے کی تجویز دی تھی۔