چهارشنبه 30/آوریل/2025

ٹرمپ کے مشیر کی مغربی کنارے کے الحاق کے لیے اسرائیلی سیٹلمنٹ کونسل کے سربراہ سے ملاقات

اتوار 9-مارچ-2025

مقبوضہ بیت المقدس ۔ مرکزاطلاعات فلسطین

امریکی صدارتی مشیر مساد بولوس نے مقبوضہ مغربی کنارے کی یہودی بستیوں کی علاقائی کونسل کے سربراہ یوسی داگان سے ملاقات کی، جو مقبوضہ مغربی کنارے کے الحاق اور نام نہاد "خودمختاری کے خواب” کو حاصل کرنے کے حامیوں میں سے ایک ہیں۔

اتوار کے روز عبرانی ویب سائٹ وائے نیٹ نے واشنگٹن میں پال کے گھر میں گذشتہ چند دنوں کے دوران ہونے والی ملاقات کا انکشاف کیا۔

ویب سائٹ نے بتایا کہ یہ ملاقات ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے جب اسرائیلی آبادکاری کے رہنما مقبوضہ مغربی کنارے میں بستیوں کے بارے میں ٹرمپ کے مؤقف کا انتظار کر رہے ہیں۔ انہیں توقع ہے کہ وہ جلد ان بستیوں کے اسرائیل سے الحاق اور ان پر اسرائیلی "خودمختاری” کے اعلان کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملاقات کے دوران پال نے مغربی کنارے میں آباد کاروں کے موقف کو سراہا ۔ انہوں نے کہا کہ داگان کے ساتھ ان کی ملاقات مغربی کنارے کے لوگوں، اسرائیل اور لبنان میں اپنے بھائیوں اور بہنوں کے لیے اپنی حمایت کے اظہارکا ایک موقع تھا، جن کے درمیان ہمیں امید ہے کہ جلد ہی امن قائم ہو جائے گا”۔

انہوں نے مزید کہاکہ "میں یقین کرتا ہوں اور جانتا ہوں کہ خالق نے ہمیں مشرق وسطیٰ اور دنیا کے مستقبل کے لیے مل کر کام کرنے کے لیے بھیجا ہے، خاص طور پر 7 اکتوبر کے بعد ہم ساتھ ہیں اور مل کر کام کریں گے‘‘۔

جب داگان نے مطالبہ کیا کہ صدر ٹرمپ کو ایک خط بھیجا جائے جس پر ان پالیسیوں پر جو وہ اسرائیل اور امریکہ کی سلامتی اور دنیا میں انصاف کی بحالی کے لیے اپنا رہے ہیں پر ان کا شکریہ ادا کیا جائے”۔

مختصر لنک:

کاپی