سویڈن میں ماہرین صحت کے ایک گروپ نے اپنی تحقیق میں روز مرہ استعمال کے مشروبات [کولڈرنکس] کو انسانی صحت کے لیے سخت مضر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کولڈرنکس سے دیگر امراض کے ساتھ نادر نوعیت کے کینسر کے لاحق ہونے کا قوی خدشہ بھی موجود ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کولڈرنکس کے عادی حضرات کو ان کے استعمال میں کمی لانا چاہیے اور مناسب ہے کہ سادہ پانی پر اکتفاء کیا جائے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کا کہنا ہے کہ گیس مشروبات جن کی تیاری میں سوڈا کا استعمال کیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ شوگر ملے مشروبات انسانی صحت کے لیے خطرناک ہو سکتے ہیں۔ ان سے نادر نوعیت کا کینسر بھی لاحق ہو سکتا ہے۔
اس سے قبل ورم کی شکل میں پھیلنے والے کینسر کے اسباب اوروجوہات کے بارے میں ماہرین لاعلم تھے، تاہم حال ہی میں موٹاپے اور شوگر کے مرض کے علاج اور تحقیق کے دوران یہ بات سامنے آئی تھی شوگر اور موٹاپا خطرناک ورم کے خطرات کو مزید بڑھاوا دیتے ہیں۔
سویڈن میں کارولینسکا انسٹیٹیوٹ سے وابستہ سوزانا لارسون نے بتایا کہ سوڈے سے تیار کردہ مشروبات خون میں شوگر کی مقدار میں اضافے اور وزن بڑھانے کا موجب بنتے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ مشروبات نایاب نوعیت کے کینسرکا موجب بن سکتے ہیں۔
ماہرین نے اس ضمن میں 70 ہزار بالغ افراد 13 سال تک تجربات کیے۔ ان تیرہ سالوں کے بعد جب سوڈا سے تیار کردہ مشروبات استعمال کرنے والوں کا طبی معائنہ کیا گیا تو ان میں بڑی تعداد میں کینسر کے مریض پائے گئے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تیرہ سال کے دوران کی گئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ 150 افراد میں انوکھی نوعیت کا کینسر پایا گیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جو لوگ یومیہ دو بار سوڈا سے تیار کردہ مشروب نوش کرتے یا کارخانوں میں تیار ہونے والے میٹھے مشروب پیتے ہیں ان میں انوکھے نوعیت کے کینسر کا تناسب کا خطرہ ان مشروبات سے گریز کرنےوالوں کی دو گنا زیادہ ہوتا ہے۔