چهارشنبه 30/آوریل/2025

قطر کا غزہ کے سرکاری ملازمین کے لیے ایک ماہ کی تنخواہوں کا اعلان

جمعہ 22-جولائی-2016

امیر قطر تمیم بن حمد آل ثانی نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کے سرکار ملازمین کے لیےماہ شوال کی تنخواہوں کی مد میں 113 ملین ریال کی رقم ادا کرنے کا اعلان کیا ہے۔

قطر کے سرکاری خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امیر قطر کے دفتر سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ کی پٹی کےسرکاری ملازمین کے لیے تنخواہوں کی ادائیگی میں معاونت صہیونی ریاست کی طرف سے محاصرے کا شکار فلسطینی بھائیوں کی مدد کرنا ہے۔

خیال رہے کہ فلسطین کےعلاقے غزہ کی پٹی میں سنہ 2007ء سے 2015ء تک اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کی حکومت کے قیام کے دوران بھرتی ہونے والے سرکاری ملازمین کو فلسطینی اتھارٹی کی جانب سے تنخواہیں جاری نہیں کی جاتی تھیں۔ ان ملازمین کی تنخواہوں کا انتظام حماس کرتی تھی تاہم سنہ 2015ء میں فلسطین میں تمام جماعتوں کی مخلوط حکومت کے قیام کے بعد غزہ کے ملازمین کو تنخواہوں کی ادائی کی ذمہ داری قومی حکومت پرعاید ہوتی ہے مگر مخلوط حکومت چند ماہ کی تنخواہوں کے سوا ملازمین کو مشاہرے جاری نہیں کرسکی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی