چهارشنبه 30/آوریل/2025

ترکی میں فوجی بغاوت کی سازش کے خلاف مسجد اقصیٰ کے باہر احتجاجی مظاہرہ

ہفتہ 23-جولائی-2016

ترکی میں حال ہی میں منتخب حکومت پر فوج کے ایک ٹولے کی جانب سے شب خون مارنے کی سازش کےخلاف فلسطین میں بھی احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔ گذشتہ روز نماز جمعہ کے بعد مسجد اقصیٰ کے باہر بھی ترکی میں فوجی بغاوت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں ہزاروں فلسطینیوں نے شرکت کی۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے نامہ نگار کے مطابق مسجد اقصیٰ کے باہر ترک حکومت کی حمایت میں جمع ہزاروں افراد نے ترکی کے قومی پرچم اٹھا رکھے تھے۔ اس کے علاوہ مظاہرین کے ہاتھوں میں بینرز اور کتبے بھی تھے جن پر ترک حکومت کی حمایت اور فوجی بغاوت کی سازش کی مذمت میں نعرے تحریر تھے۔

احتجاجی مظاہرے سے عام شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ بیت المقدس کی کئی سرکردہ شخصیات جن میں سپریم اسلامی کمیٹی کے رکن انجینیر مصطفیٰ ابو زھرہ خاص طورپر شامل تھے۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقامی قایدین نے ترکی میں فوجی بغاوت کی سازش کی مذم کرتے ہوئے انقرہ حکومت اور صدر رجب طیب ایردوآن کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔

فلسطینی شہریوں کی جانب سے ترکی کی حکومت کی حمایت میں احتجاجی مظاہروں پر بیت المقدس میں ترک قونصل جنرل مصطفیٰ کارنج نے فلسطینیوں کا شکریہ ادا کیا۔

مختصر لنک:

کاپی