چهارشنبه 30/آوریل/2025

نابلس میں قابض اسرائیلی فوج نے ایک شہری کو گولی مار کر شہید کر دیا

بدھ 5-مارچ-2025

نابلس – مرکزاطلاعات فلسطین

قابض اسرائیلی فوجیوں نے غرب اردن کے شمالی شہر نابلس میں ایک فلسطینی شہری کو گولی مار کر شہید کر دیا۔ قابض فوج نے دعویٰ کیا کہ اس نے شمالی مغربی کنارے میں نابلس کے شمال مغرب میں قابض فوج کی ایک چوکی پر فائرنگ کی تھی۔

اسرائیلی فوج کے ریڈیو نے کہا کہ فوج نے ایک مسلح شخص کو دیکھا جو نابلس کے شمال مغرب میں حومش چیک پوائنٹ پر پہنچا اور اس پر فائرنگ کر دی جس کے جواب میں فوج نے اسے گولی مار کر قتل کر دیا۔

اس خبر کے لکھے جانے تک کسی سرکاری فلسطینی ادارے نے اس خبر کی تصدیق نہیں کی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی