ہر دوسرا شخص دانتوں کی کسی نا کسی بیماری یا پریشانی کا شکار رہتا ہے۔ ماہرین صحت نے دانتوں کی حفاظت اور انہیں خراب ہونے سے بچانے کے لیے چند مفید طبی مشورے دیے ہیں، جو بالعموم ہر شخص کے لیے اور بالخصوص دانتوں کے امراض کے شکار افراد کے لیے بے حد مفید ہو سکتے ہیں۔
طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ دانتوں پر سفید رنگ کی تہہ کا جم جانا لا تعداد مسائل کا موجب بن سکتا ہے۔ اس سے دانتوں کی حساسیت متاثر ہونے کے ساتھ ساتھ دانتوں میں کیڑا لگنا بھی شامل ہے۔ اس لیے دانتوں کو صحت مند رکھنے اور بیماریوں سے بچانے کے لیے درج ذیل طبی مشوروں پرعمل درآمد ضروری ہے۔
**۔۔ اپنی خوراک کے نظام کی پوری مانیٹرنگ کریں، میٹھی چیزوں اور نشاستہ کی خصوصیات والی اشیاء بالخصوص تیزابیت والی اشیاءکے استعمال سے گریز کریں۔ اس کےعلاوہ ہر وہ کھانے کی چیز جس سے دانتوں کی سفید تہہ متاثر ہو حتیٰ کہ چینی کے بغیر سوڈا واٹر بھی استعمال نہ کریں۔
**۔۔ ثقیل خوراک کے بجائے ہلکی پھلکی غذا کو زیادہ ترجیح دیں۔ بعض غذائیں کھاتے آپ ہں مگر ان سے مضر صحت بیکٹیریا تقویت پکڑتے ہیں۔
**۔۔ پنیر کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں کیونکہ پنیر منہ کی تیزابیت کو کم کرتا ہے۔
**۔۔۔ کھانے کے فوری بعد دانتوں کو سادہ پانی سے صاف کرنے کی عادت ڈالیں۔ نشاستہ دار چیزیں کھانے اور میٹھے مشروبات پینے کے بعد بھی دانتوں کو صاف کرلیں۔
**۔۔ لیموں کا جوس دانتوں کو مضر اثرات سے بچاتا ہے۔ اس لیے لیموں کے پانی سے دانتوں کو صاف کریں۔
**۔۔ دانتوں کی صفائی کے لیے نرم ریشوں والے برش کا استعمال کریں۔
**۔۔ دانتوں میں کسی قسم کی تکلیف کی صورت میں گھریلو ٹوٹکوں پر انحصار کرنے کے بجائے فوری ڈاکٹر سے رجوع کریں۔