چهارشنبه 30/آوریل/2025

غزہ: بیت حانون پر اسرائیلی حملے میں ایک شہری شہید اور ایک زخمی

اتوار 2-مارچ-2025

غزہ – مرکزاطلاعات فلسطین

اتوار کی صبح غزہ کی پٹی کے شمال میں بیت حانون میں شہریوں کے ایک اجتماع پر قابض اسرائیلی فضائی حملے میں ایک شہری شہید اور کم از کم ایک زخمی ہو گیا۔

مقامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی ڈرون نے بیت حانون کے مشرق میں البورا علاقے میں شہریوں کے ایک گروپ پر بمباری کی جس میں ان میں سے ایک شہید اور دوسرا زخمی ہو گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ شہید کا نام حذیفہ ابراہیم المصری ہے۔

جنگ بندی معاہدے کے پہلے مرحلے کے خاتمے اور دوسرے مرحلے کے مذاکرات شروع کرنے میں قابض فوج کی تاخیر کے بعد یہ پہلا فلسطینی شہید ہے جب کہ اس نے گزشتہ 42 دنوں کے دوران بار بار فائرنگ اور فضائی بمباری کرکے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی جس کے نتیجے میں 100 سے زائد شہری شہید اور سو سے زائد زخمی ہوئے۔

مختصر لنک:

کاپی