مغربی کنارہ – مرکزاطلاعات فلسطین
قابض اسرائیلی فوج نے ہفتے کی شام مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں چھاپوں اور گرفتاریوں سمیت اپنے حملے جاری رکھے جن میں متعدد فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا گیا۔
ایک مقامی ذریعے نے اطلاع دی ہے کہ قابض فوج نے پانچ نوجوانوں کو برقین قصبے سے اور ایک نوجوان کو سلفیت کے مغرب میں واقع کفر الدیک قصبے سے گرفتار کیا۔
قابض فوج نے مغربی کنارے میں الخلیل کے شمال میں بیت امر قصبے میں الدہر کے علاقے پر دھاوا بول دیا۔
ہفتے کے روز مغربی کنارے کے مختلف حصوں میں بڑھتے ہوئے حملوں کے ایک حصے کے طور پر آباد کاروں نے رام اللہ کے سلواد قصبے کے قریب ایک فلسطینی گاڑی کو نذر آتش کر دیا۔
آباد کاروں نے رام اللہ کے شمال مشرق میں واقع قصبے سلواد پر حملہ کیا اور ایک فلسطینی گاڑی کو آگ لگا دی۔
اس سے قبل قابض اسرائیلی فوج کی حفاظت میں آباد کاروں نے الخلیل کے جنوب میں مسافر یطا میں شہریوں کے گھروں پر حملہ کیا۔
"حوات ماعون” یہودی بستی کے آباد کاروں نے "وادی الجوایا” میں شہریوں کے گھروں پر حملہ کیا اور شہریوں کے مویشی چرانے کی کوشش میں گھروں پر براہ راست گولیاں برسائیں۔
شہریوں کو شدید زدوکوب کرنے والے قابض فوجیوں نے شہریوں کی جانب سے آباد کاروں کے حملوں کا سامنا کرنے کے بعد صوتی بم بھی برسائے۔