چهارشنبه 30/آوریل/2025

یہودی شرپسندوں کی قبلہ اول میں رقص سرود کی محافل کا انعقاد

پیر 25-جولائی-2016

اسرائیل کے یہودی شرپسندوں نے فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں مسلمانوں کے تاریخی مذہبی مقام مسجد الاقصیٰ میں داخل ہو کر نہ صرف اس کی بے حرمتی کی بلکہ رقص اور موسیقی کی محفل بھی منعقد کر ڈالیں۔ دوسری جانب فلسطینی شہریوں نے یہودی شرپسندوں کی اس اشتعال انگیز حرکت پر سخت غم وغصے کا اظہار کیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق گذشتہ روز 65 یہودی آباد کاروں نے مراکشی دروازے کے راستے مسجد اقصیٰ میں داخل ہو کر نہ صرف محفل موسیقی کا انعقاد کیا بلکہ مقدس مقام میں ناچ گانے اور شراب وکباب کی اشتعال انگیز حرکات کے بھی مرتکب ہوئے۔

قد پریس کے مطابق یہودی آباد کار بیت المقدس کے مقامی وقت کے مطابق صبح ساڑھے سات بجے مسجد اقصیٰ میں جمع ہونا شروع ہو گئے تھے۔ اس موقع پر یہودی فوج اور پولیس نے یہودی آباد کاروں کو فول پروف سیکیورٹی مہیا کر رکھی تھی۔

مقامی ذرائع نے مرکزاطلاعات فلسطین کو بتایا کہ اتوار کے روز یہودی آباد کاروں کی بڑی تعداد نے مسجد اقصیٰ میں داخل ہو کر تلمودی تعلیمات کے مطابق مذہبی رسومات ادا کیں۔ اس موقع پر اسرائیلی فوج اور پولیس نے یہودی آباد کاروں کو فول پروف سیکیورٹی مہیا کر رکھی تھی اور فلسطینیوں کو مسجد میں داخل ہونے سے روک دیا گیا تھا۔ مذہبی رسومات کی ادائی کے بعد یہودیوں نے مسجد میں محفل موسیقی کا انعقاد کیا۔

مسجد اقصیٰ میں یہودی شرپسندوں کی جانب سے محافصل موسیقی کا انعقاد پہلی بار نہیں کیا گیا ۔ اس سے قبل قبلہ اول اور الخلیل شہر میں مسجد ابراہمی میں بھی اس طرح کی اشتعال انگیز حرکات کا ارتکاب کیا جاتا رہا ہے۔ یہودی آباد کار مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو مشتعل کرنے کے لیے اس نوعیت کی متنازع تقریبات اکثر وبیشتر منعقد کرتے رہتے ہیں۔ عموماً یہودیوں کے تہواروں کے موقع پر اس طرح کی متنازع تقریبات کا انعقاد یہودیوں کا معمول بن جاتا ہے۔

 

مختصر لنک:

کاپی