جمعه 15/نوامبر/2024

فوجی بغاوت کی سازش، نابلس کے شہریوں کا ترکی کے ساتھ اظہار یکجہتی

بدھ 27-جولائی-2016

فلسطینی شہریوں کی جانب سے ترکی میں منتخب حکومت کا تختہ الٹںے کی سازش کے خلاف ترکی کے ساتھ اظہار یکجہتی کا سلسلہ جاری ہے۔ گذشتہ روز غرب اردن کے شمالی شہر نابلس میں مقامی تاجر برادری، اساتذہ اور سماجی شعبوں سےوابستہ شخصیات نے ترک تنظیم کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے تنظیم کے مرکز کا دورہ کیا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق ترک جامعات سے فارغ التحصیل ہونے والے افراد کے ساتھ تعاون کرنے والے ادارے کے کارکنان کی جانب سے نابلس میں ایک تعزیتی کیمپ کا اہتمام کیا گیا تھا۔ تعزیتی کیمپ میں فلسطینی شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ انہوں نے 10 روز قبل ترکی میں فوجی بغاوت کے دوران ہنگاموں کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے شہریوں کے لواحقین اور ترک حکومت کے ساتھ مکمل ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا۔

خیال رہے کہ نابلس میں مقامی اور ترک شہریوں کی جانب سے حال ہی میں ترکی میں فوجی بغاوت کے دوران جاں بحق شہریوں کی یاد میں ایک تعزیتی تقریب منعقد کی گئی تھی جس میں فلسطینی تاجروں، سماجی کارکنوں اور زندگی کے دیگر شعبوں سے وابستہ شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

 اس موقع پر اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے پارلیمانی بلاک اصلاح وتبدیلی کے رکن الشیخ احمد الحاج نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ترک حکومت اور عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔ انہوں نے بغاوت کے دوران ہنگاموں کے نتیجے میں مارے جانے والے شہریوں کے لواحقین سے بھی تعزیت کی۔

مختصر لنک:

کاپی