چهارشنبه 30/آوریل/2025

’انسانی حقوق کا عالمی نظام گرفتار فلسطینیوں پر اسرائیلی جیلوں میں تشدد کے جرائم بند کرائے ‘

پیر 24-فروری-2025

رام اللہ – مرکز اطلاعات فلسطین

فلسطینی اسیران کلب نے انسانی حقوق کے بین الاقوامی نظام سے اپنے مطالبہ کیا ہے کہ وہ قابض اسرائیلی حکام کے رہنماؤں کو اسرائیلی جیلوں میں منظم تشدد کے جرائم کا نشانہ بننے والے فلسطینی قیدیوں کے خلاف ان کے جرائم کا جوابدہ بنانے کے لیے موثر فیصلے کرتے ہوئے مجرموں کو انصاف کے کٹہرےمیں لائے۔

کلب نے پیر کے روز ایک بیان میں کہا کہ جبر اور چھاپوں کی پالیسی کی توسیع کے طور پر حال ہی میں اسرائیلی عوفر جیل میں جبر کی کارروائیوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے جو کہ غزہ پر قتل و غارت گری کی جنگ کے دوران اپنے عروج پر پہنچنے والی قابض دشمن کی جیلوں میں قیدیوں کے خلاف سب سے نمایاں منظم پالیسیوں میں سے ایک ہے۔

کلب نے جبر کی کارروائیوں کی کچھ تفصیلات ظاہر کیں جو جیل میں ریکارڈ کی گئیں۔

جیل میں قیدیوں پر تشدد کرنے والی اسرائیلی فوجی یونٹ "متساڈا” نے پولیس کتوں اور آوازوں کا استعمال کرتے ہوئے عوفر جیل کے کئی حصوں پر دھاوا بول دیا، اور قیدیوں پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں درجنوں قیدی زخمی ہوئے۔

کلب نے کہا کہ جیل انتظامیہ سرد موسم کو قیدیوں کو اذیت دینے کے لیے استعمال کرتی ہے، کیونکہ وہ انہیں مناسب لباس اور مناسب کمبل فراہم کرنے سے مسلسل انکار کرتی رہتی ہے، اس کے علاوہ کئی منظم ٹولز اور پالیسیاں جو تشدد کے جرم کے دائرے میں آتی ہیں۔

کلب نے زخمی قیدیوں کی شہادتوں کے علاوہ عوفر قیدیوں میں قیدیوں کی شہادتوں کا جائزہ لیا جنہیں حال ہی میں جبر کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ بتایا گیا تھا کہ کس طرح علاج کی کمی اور انتہائی سرد موسم کی وجہ سے ان کی حالتیں خراب ہوئیں۔

ایک قیدی کا کہنا ہے کہ "قیدیوں کے کمروں میں گھس کر اسرائیلی تفیتش کار ان پر تشدد کرتے ہیں اور اس طرح کے واقعات میں غیرمعمولی اضافہ ہوا ہے۔

ایک اور قیدی نے بتایا کہ وہ و زخمی ہے۔ "متساڈا” یونٹ کے مسلح اہلکاروں نے اس پر حملہ کیا اوراس کی سہارے کے لیے استعمال ہونے والی چھڑی توڑ دی۔

اسیران کلب نے اس سے قبل اس بات پر روشنی ڈالی تھی کہ کس طرح جیل انتظامیہ قیدیوں کے زخموں کو تشدد کے حربے کے طورپر استعمال کرتی ہے۔ انہوں نے متعدد زخمیوں سے ملاقات کے دوران اس بات کی تصدیق کی کہ وہ مسلسل درد اور ان کے لیے ضروری علاج کی عدم دستیابی کی وجہ سے عذاب میں زندگی گذار رہے ہیں۔ صہیونی جیل انتظامیہ ان کے ساتھ منظم طبی جرائم میں ملوث ہے۔

مختصر لنک:

کاپی