چهارشنبه 30/آوریل/2025

مذاکرات کا دوسرا مرحلہ عملی طور پر شروع نہیں ہوا, نیتن یاھو رکاوٹ ہے: ترجمان حماس

جمعہ 21-فروری-2025

غزہ – مرکزاطلاعات فلسطین

اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” نے زور دے کر کہا ہے غزہ میں جنگ بندی کےدوسرے مرحلے کے مذاکرات عملی طور پر شروع نہیں ہوئے ہیں اور ہم ان میں شامل ہونے کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نےکہا کہ نیتن یاہو جنگ بندی معاہدے کے دوسرے مرحلے میں تاخیر کر رہے ہیں”۔

حماس کے ترجمان عبداللطیف القانوع نے جمعرات کی شام میڈیا بیانات میں کہا کہ "ہم انسانی ہمدردی کے پروٹوکول کی شقوں پر عمل درآمد کے لیے قابض اسرائیل کے حصےکی ذمہ داریوں پر عمل درآمد کا انتظار کر رہے ہیں اور ہم معاہدے کو مکمل کرنے اور اس کے مختلف مراحل کو اس طریقے سے نافذ کرنے کے لیے تمام آپشنز کے لیے تیار ہیں جس سے ہمارے مطالبات کو پورا کیا جا سکے۔”

انہوں نے مزید کہا کہ ہم جنگ بندی کے معاہدے کے پابند ہیں جب تک کہ قابض اسرائیل اس پر قائم ہے۔

انہوں نے "قابض ریاست کی جانب سے ممنوعہ ہتھیاروں کے استعمال کی تحقیقات کے لیے بین الاقوامی کمیٹیوں کی تشکیل” کا مطالبہ کیا۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ "قابض ریاست نے ہمارے عوام کے خلاف بین الاقوامی سطح پر ممنوعہ ہتھیاروں کا استعمال کیا اور غزہ کے آئینی ہتھیاروں کو غیر مسلح کرنے کا مطالبہ کیا”۔

مختصر لنک:

کاپی