مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق صہیونی پولیس کی جانب سے جاری کردہ نوٹسز میں فلسطینی محکمہ اوقاف کے ڈائریکٹر تعلقات عامہ فراس الدبس اور مسجد اقصیٰ کے محافظ عرفات نجیب کو ’’القشلہ‘‘ تفتیشی مرکز میں طلب کیا ہے۔ جاری کردہ نوٹسز میں کہا گیا کہ دونوں فلسطینی حال ہی میں مسجد اقصی میں یہودی آباد کاروں اور فلسطینی نمازیوں کے درمیان ہونے والی کشیدگی کے بارے میں جواب دیں۔
دو روز قبل اسرائیلی پولیس نے مسجد اقصیٰ کی تعمیراتی کمیٹی کے عہدیدار حمزہ نبالی اور مسجد اقصیٰ کے محافظ حمزہ الدیسی اورراید الزغیر کو حراست میں لے لیا تھا۔ ان پر الزام تھا کہ وہ مسجد اقصیٰ میں یہودیوں کی جانب سے پتھر اور زیتون کی ٹہنیاں چوری کرنے کے دوران ان کے ساتھ الجھنے میں ملوث ہیں۔
گذشتہ روز مسجد اقصیٰ کے محافظوں الدیسی اور نبالی اور ان کے ساتھ حراست میں لیے گئے تعمیراتی کمیٹی کے رکن راید الزغیر کو مجسیٹریٹ عدالت میں پیش کیا گیا۔ اس موقع پر اسرائیلی پولیس نے عدالت سے انہیں مزید کئی روز تک حراست میں رکھنے کی اجازت حاصل کرلی تھی۔