چهارشنبه 30/آوریل/2025

ووٹر لسٹوں کی تیاری، 20 لاکھ فلسطینی ووٹروں کا اندراج مکمل

ہفتہ 30-جولائی-2016

فلسطینی الیکشن کمیشن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ایک ہفتہ قبل ووٹروں کی رجسٹریشن کے لیے شروع کیا گیا پروگرام اپنے اختتام کو پہنچ گیا ہے۔ اس دوران غزہ کی پٹی، غرب اردم اور بیت المقدس میں کل 20 لاکھ ووٹروں کا اندراج کیا گیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق الیکشن کمیشن کے ترجمان طعم اللہ نے ایک غیرملکی خبر رساں ادارے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ووٹر لسٹوں کی تیاری کا مرحلہ مکمل ہوچکا ہے۔ ووٹروں کے اندراج اور ان کی تجدید کے دوران کل ووٹروں کی تعداد دو ملین تک جا پہنچی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 8اکتوبر کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے لیے بیس لاکھ ووٹر رائے دہی کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 74ہزار نئے ووٹوں کا اندراج کیا گیا۔ ان میں سے 50 فی صد ووٹروں نے آن لائن اپنا ووٹ رجسٹرڈ کرایا۔

ترجمان نے بتایا کہ ووٹروں کے اندراج کی تکمیل کے بعد 16 اگست سے 25 اگست تک امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جائیں گے۔ کسی بھی امیدوار کے لیے کم سے کم عمر کی حد 25 سال مقرر کی گئی ہے۔ایسا شخص جسے  عدالت سے سزا ہوچکی ہو، کسی جرم میں عدالت کی طرف سے اسے ملزم قرار دیا گیا ہو یا سیکیورٹی اداروں کی طرف سے اسے مشکوک قرار دیا گیا ہو تو وہ الیکشن میں امیدوار نہیں بن سکتا۔

مختصر لنک:

کاپی