چهارشنبه 30/آوریل/2025

’پہلا انسان 17 لاکھ سال قبل سرطان کا شکار ہوا‘

اتوار 31-جولائی-2016

دور حاضرمیں تیزی کے ساتھ پھیلنے والے جان لیوا امراض میں سرطان[کینسر] بھی ایک بڑا موذی مرض ہے مگر ماہرین کہتے ہیں کہ یہ کوئی نئی بیماری نہیں بلکہ اس کا پہلا شکار 17 لاکھ سال قبل انسان بنا تھا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق برطانیہ اور جنوبی افریقا کے طبی ماہرین نے متفقہ طور پر کی گئی ایک تحقیق میں بتایا ہے کہ کینسر کے آغاز کے بارے میں مختلف نظریات پائے جاتے ہیں۔ بعض لوگوں کا خیال ہے کہ سرطان دور حاضرکی بیماری ہے اور جدید طرز زندگی کو اس کے اسباب اور عوامل قرار دیا جاتا ہے۔ مگر تاریخ بتاتی ہے کہ یہ مرض لاکھوں سال قبل بھی موجود تھا۔

برطانوی اور جنوبی افریقا کے ماہرین نے قدیم ترین انسانی باقیات پر کینسر کے اثرات کا تجزیہ کیا ہے۔ ماہرین نے 3 ہزار سال قبل مسیح کے دور کی انسانی باقیات پر تحقیق کی تو ان میں بھی کینسر کے اثرات پائے گئے ہیں۔ تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ قدیم دور کا انسان اس کے اسباب وعوامل سے آگاہ نہیں تھا۔

جوہانسبرگ شہر میں کی جانے والی تحقیق میں انسانی پاؤں کی انگلیوں کی ہڈیوں پر تحقیق کی گئی۔ تحقیق سے پتا چلتا ہے کہ سرطان کی متعدد اقسام مرحلہ وار پھیلتی رہی ہیں اور ان کی ایک طویل تاریخ ہے تاہم اس کے اسباب و عوامل انسانی پہنچ سے باہر تھے

مختصر لنک:

کاپی