چهارشنبه 30/آوریل/2025

غرب اردن: رہائی پانے والے فلسطینیوں کے گھروں پر قابض اسرائیلی فوج کے چھاپے

اتوار 16-فروری-2025

مغربی کنارہ – مرکزاطلاعات فلسطین

کل ہفتے کے قابض اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی میں جنگ بندی معاہدے کے پہلے مرحلے کے تحت رہائی پانے والے قیدیوں کے گھروں پر نئے چھاپے مارے اور گھروں میں موجود ان کے اہل خانہ کو زدو کوب کیا۔

قابض فوج نے تبادلے کے معاہدے میں رہا کیے گئے قیدی ایاد حربیات کے گھر پر دھاوا بولا ۔ ان کا گھر الخلیل گورنری میں دورا شہر کے مغرب میں المجد گاؤں میں واقع ہے۔

ایک متعلقہ تناظر میں قابض فوج نے البیرہ شہر پر دھاوا بولا اور رہائی پانے والے قیدی 45 مازن القاضی کے گھر پر چھاپہ مارا۔ القاضی کو تین بار عمر قید اور پچیس سال اضافی قید کی سزا کا سامنا تھا تاہم اسے 22 سال کی اسیری کے بعد رہا کیا گیا۔

عمر قید کی سزا کے ساتھ رہائی پانے والے نو قیدی رام اللہ شہر پہنچ گئے جب کہ قابض حکام نے عمر قید کی سزا کے ساتھ رہائی پانے والے نائل عبید سمیت تین قیدیوں کو مقبوضہ بیت المقدس منتقل کردیا۔

قبل ازیں قابض فوج نے "طوفان الاحرار” معاہدے کے تحت قیدیوں کی چھٹی کھیپ میں رہائی پانے والے قیدیوں کے گھروں پر چھاپے مارے۔بیت المقدس میں سابق قیدی عبدالرحمن مقداد کے گھر چھاپے کے دوران تلاشی لی گئی۔ قابض فوج نے اس کے خاندان کو مقدار کی رہائی پر کسی بھی قسم کے استقبالیہ پروگرام کے سنگین نتائج کی دھمکی دی۔

قابض فوج نے رہا ہونے والے قیدی موسیٰ نواورہ "الدوری” کی رہائی سے کچھ دیر قبل ان کے گھر پر بھی چھاپہ مارا۔

مقبوضہ بیت المقدس میں قابض فوج نے القسام کے رکن سابق قیدی نائل سلامہ عبید کے والد کو المسکوبیہ تفتیشی مرکز میں طلب کیا۔

چھیالیس سالہ عبید کو 24 ستمبر 2004 کو گرفتار کیا گیا تھا اور اس سے طویل عرصے تک تشدد کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔ بعد میں اسے 30 سال کے علاوہ 7 بار عمر قید کی سزا سنائی گئی۔

تبادلے کے معاہدے کی چھٹی کھیپ میں کل ہفتے کو قابض اسرائیلی جیلوں سے 369 قیدیوں کی رہائی عمل میں لائی گئی۔ ان میں عمر قید کی سزا پانے والے 36 قیدی اور غزہ کی پٹی کے 333 قیدی شامل تھے جنہیں 7 اکتوبر کے بعد گرفتار کیا گیا تھا۔

اس طرح معاہدے کے تحت مزاحمت کاروں نے 19 اسرائیلی قیدیوں کے مقابلے 1,138 فلسطینی قیدیوں کو آزاد کرایا ہے۔

رہا ہونے والے قیدیوں میں 236 طویل عرصے سے پابند سلاسل تھے جن میں سے بیشتر عمر قید کی سزا کاٹ رہے تھے۔

مختصر لنک:

کاپی