چهارشنبه 30/آوریل/2025

حماس کا وفد جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد مزید بات چیت کے لیے قاہرہ پہنچ گیا

بدھ 12-فروری-2025

حماس کا وفد جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد مزید بات چیت کے لیے قاہرہ پہنچ گیا

قاہرہ – مرکزاطلاعات فلسطین

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کا ایک سرکردہ وفد غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کے معاہدے پر عمل درآمد پربات چیت کے لیے بدھ کو قاہرہ پہنچا۔

حماس نے ایک مختصر بیان میں کہا ہےکہ غزہ کی پٹی میں حماس کے سربراہ خلیل الحیہ کی سربراہی میں ایک وفد قاہرہ پہنچا اور مصری حکام کے ساتھ ملاقاتیں شروع کیں۔ وفد جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد اور تکنیکی کمیٹیوں اور ثالث برادران کے ذریعے قیدیوں کے تبادلے پر عمل درآمد پر بات چیت کرے گا۔

گذشتہ سوموار کو حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ نے قابض فوج کی جانب سے غزہ میں جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کے بعد قابض اسرائیلی قیدیوں کی حوالگی کو ملتوی کرنے کا اعلان کیا تھا۔

ابو عبیدہ نے اپنے ٹیلی گرام اکاؤنٹ پر ایک ٹوئٹ میں کہا کہ ’’مزاحمتی قیادت نے گذشتہ تین ہفتوں کے دوران دشمن کی خلاف ورزیوں اور معاہدے کی شرائط کی پاسداری میں ناکامی پر نظر رکھی ہے۔ شمالی غزہ کی پٹی میں بے گھر ہونے والوں کی واپسی میں تاخیر کی گئی اور ان پر فائرنگ کی گئی۔
۔

مختصر لنک:

کاپی