شنبه 16/نوامبر/2024

اسرائیلی فوج کے کنٹرول ٹاور پر فلسطینیوں کے پٹرول بم حملے

ہفتہ 6-اگست-2016

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں بیت عوا کے مقام پر فلسطینی شہریوں نے اسرائیلی فوج کے ایک کنٹرول ٹاور پر سنگ باری کے ساتھ پٹرول بموں سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں ٹاور کو غیرمعمولی  نقصان پہنچا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق بیت عوا کے مقامی فلسطینی نوجوانوں نے صہیونی فوج کے کنٹرول ٹاورپر متعدد پٹرول بم پھینکے جس کے نتیجے میں کنٹرول ٹاور کو نقصان پہنچا۔

کنٹرول ٹاور پر پٹرول بم حملوں کے بعد اسرائیلی فوج نے صوتی بم پھینکے اور فلسطینیوں پر آنسوگیس کی شیلنگ کی تاہم کسی شہری کے زخمی ہونے کی اطلاعات نہیں مل سکیں۔

مختصر لنک:

کاپی