فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی سے تعلق رکھنے والے 43 فلسطینی شہریوں نے مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیل کی ‘النفحہ’ نامی جیل میں قید اپنے پیارے عزیزو اقارب سے ملاقات کی۔
انسانی حقوق کی تنظیم ریڈ کراس کی ترجمان سھیر زقوت نے مرکز اطلاعات فلسطین کو بتایا کہ گذشتہ روز ریڈ کراس کی معاونت سے غزہ کی پٹی کے 43 شہریوں کی النفحہ جیل میں ان کے عزیزوں سے ملاقات کرائی گئی۔
ترجمان نے بتایا کہ غزہ کی پٹی کے شہری غرب اردن سے ملحق بیت حانون گذرگاہ سے داخل ہوئے۔ اسرائیلی جیل میں قید فلسطینیوں سے ملاقات کرنے والوں میں 16 سال سے کم عمرکے 13 بچوں سمیت 43 شہریوں نے 24 اسیران سے ملاقات کی۔
خیال رہے کہ اسرائیلی جیل میں قید فلسطینی شہریوں سےان کے اقارب نے ایک ایسے وقت میں ملاقات کی ہے جب دوسری جانب صہیونی جیلروں کی طرف سے اسیران کو مسلسل بیلک میل کیے جانے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ صہیونی انتظامیہ کے ناروا رویے کے خلاف درجنوں فلسطینی اسیران بھوک ہڑتال جاری رکھے ہوئے ہیں۔