چهارشنبه 30/آوریل/2025

خان یونس میں قابض فوج کی وجہ سے پھینکے بم پھٹنے سے 10 افراد زخمی

پیر 27-جنوری-2025

خان یونس – مرکز اطلاعات فلسطین

غزہ کے جنوبی شہر خان یونس کے شمال مشرق میں واقع قصبے القرارا میں پیر کی شام کو قابض اسرائیلی فوج کی طرف سے گرائے گئے ناکارہ بم پھٹنے سے دس شہری زخمی ہو گئے۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ القرارا میں عبدالغفور محلے میں ایک تباہ شدہ مکان کا ملبہ ہٹانے کے دوران قابض فوج کی طرف سے گرائے گئے بم کے دھماکےایک شخص زخمی ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق زخمیوں میں سے چار کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

پولیس نے پہلے ہدایات جاری کی تھیں کہ کسی بھی دھماکہ خیز چیز کی اطلاع دیں اور ملبے اور ان علاقوں سے احتیاط سے نمٹیں جہاں قابض کی وجہ سے دھماکا مواد چھوڑا گیا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی