چهارشنبه 30/آوریل/2025

امریکی دفتر خارجہ کا غزہ میں جنگ بندی برقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ

اتوار 26-جنوری-2025

واشنگٹن – مرکزاطلاعات فلسطین

امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی میں جنگ بندی پر مسلسل عمل درآمد "اہم” ہے، جنگ بندی پر عمل کرنے کی ضرورت پر ایک نئے زور دیتے ہوئے امریکی انتظامیہ نے تمام فریقین سے جنگ بندی معاہدے کے احترام پر زور دیا۔

انہوں نے اتوار کو ایک بیان میں مزید کہا کہ "یہ بہت اہم ہے کہ جنگ بندی پر عمل درآمد جاری رہے، حماس کے زیر حراست تمام قیدیوں (اسرائیلی قیدیوں) کو رہا کیا جائے اور وہ بحفاظت ان کے اہل خانہ کے پاس واپس پہنچایاجائے”۔

امریکی محکمہ خارجہ اور وائٹ ہاؤس کے بیانات نے بھی اسرائیلی خواتین فوجیوں کی رہائی کا خیرمقدم کیا، تاہم قابض حکام کی طرف سے رہا کیے گئے فلسطینی قیدیوں کا ذکر نہیں کیا۔

وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ "امریکہ چار اسرائیلی خواتین قیدیوں کو 477 دنوں تک قید رکھنے کے بعد رہائی کا جشن منا رہا ہے”۔

غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کا معاہدہ مسلسل ساتویں روز میں داخل ہو گیا۔ مزاحمت اور قابض افواج کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کے دوسرے مرحلے کے نفاذ کی توقع کے عین مطابق معاملات آگے بڑھ رہے ہیں تاہم صہیونی فوج غزہ میں جنگ بندی کی بار بار خلاف ورزیاں کررہی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی