چهارشنبه 30/آوریل/2025

خاندانی چپقلش کا شاخسانہ، زخمی فلسطینی پولیس اہلکار دو ماہ بعد ہلاک

بدھ 10-اگست-2016

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں دو ماہ قبل فائرنگ کے نتیجے میں شدید زخمی ہونے والا پولیس اہلکار موت وحیات کی کشمکش میں رہنے کے بعد انتقال کر گیا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطینی انٹیلی جنس ایجنسی کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ  مسلح افراد نے چند ہفتے قبل محمد علاء النجعمی پر فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گیا تھا۔ مقتول کے اہل خانہ نے بلاطہ پناہ گزین کیمپ میں رہنے والے  مسالمہ نامی خاندان پر قتل کا الزام عاید کیا ہے۔

فلسطینی پولیس کے ترجمان کیٹپن لوئی ارزیقات نے بتایا کہ علاء النعمی کو چند ہفتے قبل بلاطہ کیمپ میں خاندانی جھگڑے کے دوران گولیاں مار کر زخمی کر دیا گیا تھا۔ اسے رفیدیا اسپتال میں علاج کے لیے جایا گیا جہاں وہ دو ماہ تک موت وحیات کی کشمکش میں رہنے کے بعد دو روز قبل انتقال کر گیا تھا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ فائرنگ میں ملوث افراد جانے پہچانے لوگ ہیں۔ ان کی گرفتاری اور عدالت میں پیشی کی تیاری کی جا رہی ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکار کا قتل خاندانی تنازع کا شاخسانہ ہے۔  قتل کا اور کوئی سبب نہیں ہے۔

مختصر لنک:

کاپی