چهارشنبه 30/آوریل/2025

ہسپتال لے جانے سے روکنے پرشدید بیمار فلسطینی خاتون اسرائیلی فوجی چوکی پر شہید

بدھ 22-جنوری-2025

الخلیل – مرکزاطلاعات فلسطین

فلسطینی وزارت صحت نے مغربی کنارے میں الخلیل کے شمال مشرق میں ایک اسرائیلی چوکی پر ایک خاتون شہری کی موت کا اعلان کیا ہے۔خاتون اس وقت دم توڑ گئی جب قابض فوج نے اسے ہسپتال منتقلی میں رکاوٹ پیدا کی اور اسے ہسپتال لے جانے کی اجازت نہ دی گئی۔ خاتون کو دل کا دورہ پڑنے کے بعد تشویشناک حال میں ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا جہاں قابض فوج نے ایمبولینس کو چوکی پر روک دیا۔

وزارت صحت نے کہا کہ شہری ایمان محمد عبدالسلام عید 45 کو کل شام الخلیل کے شمال مشرق میں بیت عینون چوکی پر اس وقت شہید ہوگئی جب قابض فوج نے انہیں ہسپتال منتقل کرنے سے روک دیا۔ خاتون کو دل کا دورہ پڑنے کے بعد تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی۔

یہ واقعہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب قابض اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے کے گورنریوں کے زیادہ تر داخلی اور خارجی راستوں پر مسلسل تیسرے دن اپنی کڑی ناکہ بندی کررکھی ہے۔

مقامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ قابض فوج نے رام اللہ اور البیرہ کے قرب و جوار میں عطارا اور عین سینیا چوکیوں پر فوج کی بھاری نفری تعینات کی ہے۔

اسی ذرائع نے مزید کہا کہ رام اللہ کے شمال میں واقع عطارا اور عین سینیہ چوکیاں مسلسل تیسرے روز بھی وہاں سے نکلنے والوں کے لیے مشکلات کا باعث ہیں، جب کہ قابض فوجی گاڑیوں کی تلاشی لے رہے ہیں اور شہریوں کے شناختی کارڈ چیک کر رہے ہیں۔ تلاشی کے اس عمل میں سینکڑوں گاڑیوں کی لائنیں لگی ہوئی ہیں۔

قابض فوج نے نبی الیاس اور کفر لقیف کے دیہاتوں کے داخلی راستوں کو آہنی گیٹ لگا کر بند کر دیا اور شہریوں کی نقل و حرکت کو روکنے کے لیے انہوں نے مشرقی دیہات الفندق، جیت اور حجہ کے داخلی راستوں پر فوجی چوکیاں بھی قائم کر دیں۔

قابض فوج نے طوباس کے مشرق میں واقع تیاسر فوجی چوکی کو بھی لوہے کے دروازوں سے بند کر دیا اور شہریوں کو گزرنے سے روک دیا۔

مختصر لنک:

کاپی