پنج شنبه 08/می/2025

غزہ میں بجلی کا 80 فیصد نظام تباہ ہوچکا، بحالی میں کئی سال لگیں گے:الیکٹری سٹی کمپنی

اتوار 19-جنوری-2025

غزہ – مرکزاطلاعات فلسطین

غزہ کی پٹی میں بجلی کی تقسیم کار کمپنی کے ترجمان محمد ثابت نے کہا ہے کہ کمپنی نے پٹی پر تباہی کی جنگ کے دوران اپنے آلات اور صلاحیت کا 80 فیصد کھو دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم جنگ بندی کے بعد اہم تنصیبات کو دوبارہ چلانے کی صلاحیت رکھتے ہیں تاہم مکمل طور پر بجلی کے نظام کی بحالی میں کئی سال لگیں گے۔

ثابت نے ہفتے کے روز الاقصیٰ شہداء ہسپتال میں صحافیوں کے خیمے کے سامنے ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ کمپنی اہم سہولیات تک بجلی بحال کرنے کے لیے سخت محنت کرے گی تاکہ اسے شہریوں کو امدادی، انسانی اور دیگر خدمات فراہم کرنے کے قابل بنایا جا سکے۔

بجلی کی تقسیم کار کمپنی کے ترجمان نے کہا کہ ان کے پاس نیٹ ورک کے تمام تباہ شدہ حصوں کو بحال کرنے کا منصوبہ ہے تاکہ اسے جلد از جلد کام میں بحال کیا جا سکے۔

انہوں نے بتایا کہ کمپنی کا عملہ جن مقامات تک پہنچنے میں کامیاب ہوا ان کا ابتدائی نقصان تقریباً 450 ملین ڈالر تھا، کیونکہ تباہ شدہ اوور ہیڈ بجلی کی تقسیم کے ٹرانسفارمرز کی تعداد 1980 تک پہنچ چکی ہے جب کہ تباہ شدہ زمینی ٹرانسفارمرز کی تعداد تقریباً 125 تھی۔ کمپنی کی بیشتر سہولیات، عمارتیں، گودام اور 52 کاروں کے علاوہ کمپنی کی املاک مکمل طور پر تباہ ہوگئیں۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ غز ہ میں بجلی کی بحالی کا عمل دیکھ بھال کے کام کے لیے سپلائیز کو متعارف کرانے کی رفتار پر منحصر ہے۔ ان کی ترجیح ان تقاضوں کو متعارف کرانا ہے جو بجلی کے گرڈ کے کچھ حصے کو کام پر بحال کریں گے۔

مختصر لنک:

کاپی