چهارشنبه 30/آوریل/2025

غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کا طوفان نہ تھم سکا، شہداء کی تعداد 46,645 ہوگئی

بدھ 15-جنوری-2025

غزہ – مرکزاطلاعات فلسطین

فلسطینی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ سات اکتوبر دو ہزار تئیس سے شروع ہونے والی اسرائیلی جارحیت کے آغاز کے بعد سے غزہ کی پٹی میں شہداء کی تعداد 46,645 ہو گئی ہے، جن میں اکثریت بچوں اور خواتین کی ہے۔

وزارت صحت نے منگل کو اپنے بیان میں مزید کہا کہ جارحیت کے آغاز سے اب تک زخمیوں کی تعداد 110,012 تک پہنچ گئی ہے، جب کہ ہزاروں متاثرین اب بھی ملبے کے نیچے اور سڑکوں پر ہیں، کیونکہ قابض اسرائیلی فوجی ایمبولینس اور شہری دفاع کے عملے کو ان تک پہنچنے سے روک سے روک رہے ہیں

انہوں نے نشاندہی کی کہ قابض فوج نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ کی پٹی میں 4 خاندانوں کا قتل عام کیا جس کے نتیجے میں 61 شہری شہید اور 281 زخمی ہوئے۔

مختصر لنک:

کاپی