یکشنبه 17/نوامبر/2024

اسرائیلی زندانوں میں قید فلسطینیوں کے ایک اور گروپ کی بھوک ہڑتال

پیر 15-اگست-2016

اسرائیل کی جیلوں میں صہیونی انتظامیہ کے ظالمانہ اور نا روا رویے کے خلاف فلسطینی قیدیوں کے ایک اور گروپ نے بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال شروع کردی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ صہونی زندانوں میں قید عوامی محاذ برائے آزادی فلسطین سے تعلق رکھنے والے کئی قیدیوں نے بھوک ہڑتال شروع کر دی ہے۔ اطلاعات کے مطابق بھوک ہڑتال کرنے والے فلسطینیوں میں ’’النقب‘‘ اور ’’ایچل‘‘ جیل کے قیدی شامل ہیں۔

عوامی محاذ نے اسیران کے ذرایع کے حوالے سے بتایا ہے کہ صہیونی جیلروں اور اسرائیلی خفیہ اداروں کے اہلکاروں کے ظالمانہ رویے کے بعد جیلوں میں  قیدیوں کی حالت بد سے بد تر ہوتی جا رہی ہے۔ اسیران نے خبردار کیا ہے کہ اگر صہیونی جیل انتظامیہ نے اپنا ظالمانہ رویہ تبدیل نہ کیا تو مزید کئی قید بھوک ہڑتال پر مجبور ہوں گے۔

اتوار کے روز عوامی محاذ کے اسیران کی طرف سے جاری کردہ پیغام میں کہا گیا ہے کہ وہ بھوک ہڑتالی بلال کاید کے ساتھ اظہار یکجہتی اور اسرائیلی جیل انتظامیہ کے نا مناسب رویے کے خلاف بھوک ہڑتال پر مجبور ہوئے ہیں۔ صہیونی انتظامیہ نے ان کے مطالبات تسلیم نہ کیے تو مزید کئی قیدی بھوک ہڑتال کا حصہ بن جائیں گے۔

خیال رہے کہ اسیر بلال کاید نے 14 سال اور آٹھ ماہ تک اسرائیلی جیلوں میں قید کاٹی مگر اس قید کی سزا مکمل ہونے کے بعد بھی صہیونی انتظامیہ نے اسے رہا کرنے کے بجائے غیرمعینہ مدت کے لیے انتظامی قید میں ڈال دیا جس پر اس نے گذشتہ دو ماہ سے بھوک ہڑتال شروع کر رکھی ہے۔ اسیر بلال کے ساتھ درجنوں دوسرے اسیران نے بھی اظہار یکجہتی کے طور پر بھوک ہڑتال شروع کی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی