چهارشنبه 30/آوریل/2025

غزہ: 24گھنٹوں میں مزید 332 شہید، زخمی، مجموعی تعداد 154573ہو گئی

اتوار 5-جنوری-2025

غزہ – مرکزاطلاعات فلسطین

غزہ میں وزارت صحت نے اطلاع دی ہے کہ غزہ کی پٹی پر جاری نسل کشی کی صہیونی  جنگ میں 7 اکتوبر 2023ء سے مسلسل 456 ویں دن شہداء کی تعداد بڑھ کر 45,717 شہید ہو گئی ہے، اس کے علاوہ 108,856 افراد مختلف زخمی ہوئے ہیں۔

وزارت صحت نے ہفتے کے روز اپنی روزانہ کی رپورٹ میں کہا کہ قابض فوج نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ کی پٹی میں فلسطینی خاندانوں اور بے گھر ہونے والے افراد کے خلاف چار نئے قتل عام کیے، جس کے نتیجے میں درجنوں شہری شہید  اور زخمی ہوئے، جن میں اکثریت  عورتوں اور بچوں کی ہے۔

وزارت صحت نے بتایا کہ غزہ کی پٹی کے ہسپتالوں میں 59 شہداء کے جسد خاکی لائے گئے اور 273 زخمیوں کو منتقل کیا گیا۔

وزارت صحت نے جنگ میں شہید اور لاپتہ ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے مطالبہ کیا کہ وہ وزارت کےمتعلقہ آن لائن لنک کے ذریعے رجسٹریشن کروا کر اپنا ڈیٹا مکمل کریں، تاکہ لنک کے ذریعے وزارت صحت کے ریکارڈ کے ذریعے تمام ڈیٹا کو مکمل کیا جا سکے۔

مختصر لنک:

کاپی